شمالی شام میں مسلح دھڑوں کی طرف سے شروع کیے گئے اچانک حملے کے آغاز کے چند دن بعد پہلا اسرائیل نے اس پر اپنا رد عمل دیا ہے۔ اسرائیلی وزیر خارجہ گیدون ساعر نے مسلح دھڑوں اور ھیٗۃ تحریر الشام اور اس کے مقابل شامی فوج کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ متحارب فریقوں میں "کوئی اچھا فریق نہیں ہے، سب بُرے لوگ ہیں‘۔ امریکہ اور اس کے اتحادیوں فرانس، جرمنی اور برطانیہ نے شام میں کشیدگی کو کم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے عام شہریوں اور انفراسٹرکچر کے تحفظ پر زور دیا ہے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اتوار کو چار ممالک کی جانب سے جاری کیے گئے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ’یو این ایس سی آر کی شق 2254 کے مطابق اس وقت شام میں جو کشیدگی پائی جاتی ہے، اس کی مناسبت سے وقت کا تقاضا ہے کہ تنازعے کا سیاسی حل ڈھونڈا جائے۔‘ سی این این کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ "ہمیں شمالی شام میں کردوں کے مفادات پر غور کرنا چاہیے"۔ امریکی حمایت یافتہ شامی جمہوری فورسز SDF) ) کا حوالہ دیتے ہوئے ان کا یہ کہنا تھا کہ "کرد فورسز کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے حالات کا فائدہ اٹھانا چاہیے"۔ حالیہ مہینوں میں اسرائیل نے شام میں حزب اللہ اور ایرانی حمایت یافتہ ملیشیاؤں کے خلاف اپنے فضائی حملے تیز کر دیے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ مسلح دھڑوں اور ھیۃ تحریر الشام نے گذشتہ چند گھنٹوں کے دوران حلب میں مزید پیش رفت حاصل کی ہے۔
Source: social media
ٹرمپ کے صدارت سنبھالنے سے پہلے شمالی کوریا کے ایک دن میں کئی میزائل تجربے
’احساسِ جُرم‘، اسرائیل کے بعض فوجیوں کا غزہ میں لڑائی سے انکار
فلسطین میں بہت سے بے گناہ لوگ مارے گئے: امریکی صدر جوبائیڈن
جنوبی افریقہ کی غیر قانونی سونے کی کان میں 100 مزدوروں کی موت
لاس اینجلس میں ’گلابی‘ پاؤڈر کیوں پھینکا جارہا ہے؟
غزہ جنگ بندی معاہدہ؛ 7 اسرائیلی یرغمالیوں کے بدلے ایک ہزار فلسطینی قیدی رہا کرنے پر اتفاق
غزہ جنگ بندی معاہدہ؛ 7 اسرائیلی یرغمالیوں کے بدلے ایک ہزار فلسطینی قیدی رہا کرنے پر اتفاق
چین کا ممکنہ پابندی کے تناظر میں ٹک ٹاک یو ایس آپریشنز ایلون مسک کو فروخت کرنے پر غور
غزہ میں ملٹری آپریشن کے دوران اسرائیلی فوجی کے 5 اہلکار دھماکے میں ہلاک؛ 10 زخمی
کویت میں شب معراج پر 3 دن کی چھٹیاں ملیں گی
میں نے اپنا سامان اور فرنیچر پیک کرکے وائٹ ہاؤس واپسی کی تیاری کرلی ہے: میلانیا ٹرمپ
غزہ جنگ بندی مذاکرات حتمی مراحل میں داخل ہوگئے: قطر
حسینہ واجد کی بھانجی برطانوی وزیر بدعنوانی کے الزامات پر مستعفی
سوڈان: ام درمان میں گولا باری سے 120 افراد ہلاک، جنگ شدت اختیار کر گئی