National

ڈالر کے مقابلے ہندوستانی کرنسی کو بڑا جھٹکا، 92 کی سطح پر پہنچا روپیہ

ڈالر کے مقابلے ہندوستانی کرنسی کو بڑا جھٹکا، 92 کی سطح پر پہنچا روپیہ

امریکی ڈالر کے مقابلے ہندوستانی کرسنی میں جمعرات کو بڑی گراوٹ درج کی گئی۔ آج ابتدائی کاروبارمیں ہندوستانی روپیہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں اپنی اب تک کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا۔ ڈالر کی مسلسل بڑھتی ہوئی طلب اور عالمی بازاروں میں محتاط ماحول کی وجہ سے روپے پر دباؤ بڑھ گیا جس کے بعد یہ 92.00 فی ڈالر کی اب تک کی کم ترین سطح پر پھسل گیا۔ روپے میں گراوٹ کی بنیادی وجوہات میں امریکی ڈالر کی وسیع مضبوطی اور ایشیائی کرنسیوں میں کمزوری مانی جا رہی ہے۔ عالمی بازاروں میں ڈالر میں تیزی کی وجہ سے ابھرتے ہوئے بازاروں کی کرنسیوں پر دباؤ بڑھ گیا ہے جس کا اثر ہندوستانی کرنسی پر بھی صاف نظر آ رہا ہے۔ فاریکس مارکیٹ کے ماہرین کے مطابق امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے 2026 کی اپنی پہلی مانیٹری پالیسی میٹنگ میں شرح سود کو غیر جانبدار رکھنے کے فیصلے کے بعد ڈالر انڈیکس مضبوط ہوا جس سے روپے میں گراوٹ تیز ہوئی۔ اس کے علاوہ جغرافیائی سیاسی کشیدگی بڑے نے سے سرمایہ کاروں کے درمیان خطرے سے بچنے کی تشویش میں اضافہ ہوا ہے جس سے ابھرتی ہوئی معیشتوں کی کرنسیوں پر دباؤ برقرار ہے۔ اس سال اب تک روپیہ تقریباً 2 فیصد کمزور ہو چکا ہے۔ وہیں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے ہندوستانی اشیا کی برآمدات پر بھاری ٹیرف عائد کیے جانے کے بعد سے روپیہ تقریباً 5 فیصد تک گر چکا ہے۔ انٹربینک مارکیٹ میں روپیہ 91.95 پر کھلا اور گر کر 92.00 تک پہنچ گیا جو اپنے پچھلی بند سطح سے 1 پیسہ کمزور رہا۔ بدھ کو روپیہ 31 پیسے گر کر 91.99 پر بند ہوا، جو اس کی اب تک کی سب سے کمزور کلوزنگ سطح ہے۔ اس سے پہلے 23 جنوری کو روپیہ انٹرا ڈے ٹریڈنگ میں بھی روپیہ 92.00 تک پہنچ گیا تھا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments