National

دو ہزار روپے کے 98.41 فیصد نوٹ ریزرو بینک میں واپس آ گئے

دو ہزار روپے کے 98.41 فیصد نوٹ ریزرو بینک میں واپس آ گئے

ممبئی، یکم جنوری :رسمی لین دین سے بند کیے جانے والے 2,000 روپے کے 98.41 فیصد نوٹ اب تک ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) میں واپس آگئے ہیں۔ مرکزی بینک نے جمعرات کے روز پریس ریلیز میں یہ اطلاع دی۔ اس میں کہا گیا ہے کہ 19 مئی 2023 کو 2,000 کے نوٹوں کو بند کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ اس وقت 3.56 لاکھ کروڑ کی مالیت یہ نوٹ گردش میں تھے ۔ 31 دسمبر 2025 تک، یہ تعداد گھٹ کر 5,669 کروڑ ہو گئی ہے ۔ اس طرح 98.41 فیصد نوٹ آر بی آئی کو واپس کر دیے گئے ہیں۔ ریلیز میں کہا گیا ہے کہ 2,000 کے نوٹوں کی بندش کے اعلان کے بعد، ان نوٹوں کو 7 اکتوبر 2023 تک بینک برانچوں میں جمع یا تبدیل کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments