ایک ہی شخص کی دو بیویاں جنہیں ہمارے معاشرے میں سوکن بھی کہا جاتا ہے ایک الیکشن میں ایک دوسرے کے مدمقابل آ گئیں۔ کہا جاتا ہے کہ عورت سب کچھ برداشت کر سکتی ہے مگر اپنے شوہر کی دوسری بیوی یعنی سوکن کو برداشت نہیں کر سکتی۔ ہمارے اردگرد ایسی بہت سی خبریں پھیلی ہیں جن میں سوکنوں کی چپقلش اور مقابلے بازی دکھائی دیتی ہے۔ تاہم اس بار الیکشن میں دو سوکنیں میدان میں آ گئیں۔ یہ دلچسپ الیکشن ریاست تلنگانہ میں ہوا ہے جہاں گرام پنچایت انتخابات میں سرپنج کے انتخاب کے لیے نرسمبھا ریڈی نامی شخص نے اپنی دونوں بیویوں کو ایک دوسرے کے مدمقابل اتار دیا۔ میڈیا کے مطابق نرسمھا ریڈی نے اپنی دونوں بیویوں لاؤنیا اور رجیتا کے نام سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ تاہم یہاں سب سے دلچسپ بات یہ رہی کہ نرسمھا کی دوسری بیوی رجیتا نے اپنی سوکن کا مقابلہ کرنے کے بجائے الیکشن سے اپنا نام واپس لے لیا۔ لاؤنیا واحد امیدوار ہونے کے باعث بلامقابلہ سرپنچ منتخب ہو گئی جب کہ پنچایت کی حدود میں شامل تمام 10 وارڈ بھی متفقہ طور پر منتخب ہوئے جس کے بعد لاؤنیا باضابطہ سرپنچ قرار دی گئی۔ یہ واقعہ سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگیا اور صارفین نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا۔
Source: social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو