نئی دہلی، 26 نومبر : ہندستان کی منفرد شناختی اتھارٹی (یو آئی ڈی اے آئی) نے آدھار ڈیٹا بیس کی مسلسل درستگی کو یقینی بنانے کے لیے پیوریفیکیشن مہم کے ایک حصے کے طور پر متوفی افراد کے دو کروڑ سے زیادہ آدھار نمبروں کو غیر فعال کر دیا ہے ۔بدھ کو جاری کردہ سرکاری معلومات کے مطابق، یوآئی ڈی اے آئی نے رجسٹرار جنرل آف انڈیا (آرجی آئی)، ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں، پبلک ڈسٹری بیوشن سسٹم، نیشنل سوشل اسسٹنس پروگرام وغیرہ سے مرنے والے افراد کے ڈیٹا حاصل کرنے کے بعد یہ کارروائی کی ہے ۔ یوآئی ڈی اے آئی متوفی افراد کا ڈیٹا حاصل کرنے کے لیے مالیاتی اداروں اور دیگر اداروں کے ساتھ تعاون پر بھی غور کر رہا ہے ۔ قواعد کے مطابق، آدھار نمبر کبھی بھی کسی فرد کو دوبارہ تفویض نہیں کیا جاتا ہے ۔ کسی فرد کی موت کی صورت میں اس کی شناخت کی بنیاد پر فریب دہی یا عوامی فلاح و بہبود کی سرکاری اسکیموں کا فائدہ حاصل کرنے کے لیے آدھار نمبر کے غیر مجاز استعمال کو روکنے کے لیے اس کا آدھار نمبر غیر فعال کرنا یقینی بنایا جارہا ہے ۔ یو آئی ڈی اے آئی نے اس سال کے شروع میں خاندان کے کسی فرد کی موت کی اطلاع دینے کی سہولت شروع کی ہے ۔ یہ فی الحال سٹیزن رجسٹریشن سسٹم کا استعمال کرنے والی 25 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں رجسٹرڈ ہونے والی اموات کے لیے مائی آدھار پورٹل پر دستیاب ہے ۔ باقی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے پورٹل کے ساتھ انضمام کا عمل ابھی جاری ہے ۔
Source: uni news
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو