Entertainment

دھنوش کے ساتھ تعلقات کی افواہیں، مرونال کا بیان توجہ کا مرکز

دھنوش کے ساتھ تعلقات کی افواہیں، مرونال کا بیان توجہ کا مرکز

دھنوش کے ساتھ تعلقات کی افواہوں کے درمیان مرونال ٹھاکر نے حال ہی میں محبت کے بارے میں بات کی اور اسے ایک ’’خوبصورت احساس‘‘ قرار دیا جو انسان کو ایک بہتر شخص بنا دیتا ہے۔ مرونال ٹھاکر ان دنوں اپنی تازہ ترین میوزک ویڈیو ’’بھیگی بھیگی‘‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں۔ ایک انٹرویو میں جب ان سے محبت کے بارے میں ان کے خیالات پوچھے گئے تو انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے محبت ایک خوبصورت احساس ہے اور یہ اس دنیا کے ہر انسان کے ساتھ ہونی چاہیے۔ یہ آپ کو ایک بہتر انسان بنا دیتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ بالکل ایسے ہے جیسے آپ خود کی دوبارہ پرورش کریں اور اپنے اندر کے بچے کے مسائل کو درست کریں۔ یہ دنیا کی سب سے خوبصورت چیزوں میں سے ایک ہے۔ میں دل سے دعا کرتی ہوں اور امید کرتی ہوں کہ ہر کوئی اپنی زندگی میں محبت پائے۔ اس کے بعد مرونال سے پوچھا گیا کہ کیا محبت میں مبتلا خواتین زیادہ دینے والی ہوتی ہیں؟ اس رائے سے مکمل اختلاف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضروری نہیں۔ میں اس سے متفق نہیں ہوں۔ جو بھی محبت میں ہوتا ہے وہ زیادہ دینے والا ہوتا ہے۔ لیکن محبت میں سب سے اہم بات یہ ہے کہ اسے قبول بھی کیا جائے۔ اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ بعض اوقات محبت کو حاصل کرنا اور اسے تسلیم کرنا بہت مشکل ہوتا ہے۔ محبت کی تعریف بدلتی رہتی ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments