National

دن بھر اضافے کے بعد سینسیکس گراوٹ کے ساتھ بند، آئی ٹی سی میں نمایاں گراوٹ درج

دن بھر اضافے کے بعد سینسیکس گراوٹ کے ساتھ بند، آئی ٹی سی میں نمایاں گراوٹ درج

ممبئی، یکم جنوری :ہیلتھ سیفٹی پر نیشنل سکیورٹی سیس ایکٹ اور پان مسالہ اور تمباکو کی مصنوعات پر جی ایس ٹی کی نئی شرحوں کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد، جمعرات کے روز آئی ٹی سی میں 10 فیصد گراوٹ درج ہوئی، جس کی وجہ سے سینسیکس دن بھر کے اضافے کے بعد گراوٹ میں بند ہوا۔ شیئر بازار نے نئے سال کا آغاز مثبت انداز میں ہوا۔ بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس، سینسیکس، دن بھر سبز رنگ میں رہا، لیکن آخر کار 32 پوائنٹس (0.04 فیصد) گراوٹ کے ساتھ 85,188.60 پوائنٹس پر بند ہوا۔ حکومت نے بدھ کی دیر رات نوٹیفکیشن جاری کیا جس میں پان مسالہ اور تمباکو کی مصنوعات پر سیس عائد کیا گیا اور جی ایس ٹی کی شرحوں پر نظر ثانی کی گئی۔ نئی شرحیں یکم فروری 2026 سے لاگو ہوں گی۔ نوٹیفکیشن کے بعد، ملک کی سب سے بڑی سگریٹ کمپنی، آئی ٹی سی کے حصص آج 9.69 فیصد گراوٹ کے ساتھ 363.95 روپے پر بند ہوئے ۔ یہ اپریل 2023 کے بعد اس کی کم ترین سطح ہے ۔ سینسیکس کے برعکس، نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی-50 انڈیکس 16.95 پوائنٹس یا 0.06 فیصد اضافے کے ساتھ 26,146.55 پر بند ہوا۔ سرمایہ کاروں نے مڈ کیپ کی کمپنیوں پر بھی اعتماد ظاہر کیا، جبکہ اس میں چھوٹی کمپنیوں میں فروخت حاوی رہی۔ نفٹی مڈ کیپ -50 انڈیکس میں 0.51 فیصد اضافہ درج کیا گیا۔ دریں اثنا، اسمال کیپ-100 انڈیکس میں 0.05 فیصد کی گراوٹ ہوئی۔ ایف ایم سی جی سیکٹر انڈیکس میں تین فیصد سے زیادہ گراوٹ نظر آئی۔ فارما، کیمیکلز اور ہیلتھ کیئر گروپس میں بھی گراوٹ آئی۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments