پٹنہ، 23 نومبر:بہار جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے صدر امیش سنگھ کشواہا نے اسمبلی ضمنی انتخاب میں چاروں سیٹوں پر قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کے امیدواروں کی جیت کو تاریخی قرار دیا ہے۔ جے ڈی یو کے ریاستی صدر نے ہفتہ کو ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ بیلا گنج، امام گنج، رام گڑھ اور تراری کے لوگوں نے عزت مآب وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی قیادت میں این ڈی اے کی ترقیاتی پالیسی پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ عوام سے اظہار تشکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چاروں سیٹوں پر این ڈی اے کے امیدواروں کی جیت پچھلے 19 برسوں میں کئے گئے ان گنت ترقیاتی کاموں کی جیت ہے۔ مرکز اور ریاست میں ڈبل انجن والی این ڈی اے حکومت عوام کی امنگوں کو پورا کرنے کے لیے دن رات کام کر رہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ضمنی انتخابات میں این ڈی اے کو دیا گیا بھاری مینڈیٹ مودی-نتیش جوڑی کو نئی طاقت فراہم کرے گا۔ ریاستی صدر نے جے ڈی یو سمیت این ڈی اے کے تمام کارکنوں کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ این ڈی اے اتحاد کے تمام کارکنوں نے باہمی تال میل سے زمین پر بہترین کام کیا ہے۔ چاروں سیٹوں پر این ڈی اے کی زبردست جیت ہمارے مخلص اور وفادار کارکنوں کے پسینے کا نتیجہ ہے۔ این ڈی اے کے اتحاد کے سامنے انڈیا اتحاد پوری طرح سے ٹوٹ چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخاب کا نتیجہ 2025 میں ہونے والے بہار اسمبلی انتخابات کے لیے بھی اچھی علامت ہے۔ یہ فتح مشن 2025 - ہدف 225 کے لیے راہ ہموار کرے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ عوام نے جھوٹ پھیلانے والی مخالف قوتوں کو مکمل طور پر بے نقاب کر دیا ہے اور انہیں ان کی اصل سیاسی حیثیت دکھا دی ہے۔
Source: uni urdu news service
لکھنؤ اور غازی پور میں دو بینک لٹیرے ہلاک،3گرفتار
مہنگائی نے عوام کا بجٹ خراب کر دیا، حکومت کمبھ کرن کی نیند سورہی ہے: راہل
چاول چوری کے شک میں دلت شخص کو درخت سے باندھ کر پیٹ پیٹ کر مار دیا
پارلیمنٹ میں جئے فلسطین کا نعرہ لگانے کے معاملے میں ا ویسی کو بریلی کورٹ نے کیا طلب
تھیٹرمیں بھگدڑکا واقعہ،اداکار الوارجن سے پولیس کی پوچھ گچھ
ون نیشن ون الیکشن بل پر جے پی سی کا پہلا اجلاس 8 جنوری کو ہوگا
مکمل سرکاری اعزاز، تین توپوں کی سلامی کے ساتھ شیام بینیگل کی آخری رسومات ادا
عارف محمد خان بہار کے نئے گورنر، سابق آرمی چیف وی کے سنگھ میزورم کے گورنر ہوں گے
کرائے کے اساتذہ رکھنے پر دو اساتذہ معطل
راجستھان کے کرولی میں بس اور کار میں تصادم، 5 افراد ہلاک، 14 سے زائدافراد زخمی