National

دہلی: یمنا بازار میں چلا انتظامیہ کا بلڈوزر، بھاری پولیس فورس کی موجودگی میں 300 سے زائد گھر زمیں دوز

دہلی: یمنا بازار میں چلا انتظامیہ کا بلڈوزر، بھاری پولیس فورس کی موجودگی میں 300 سے زائد گھر زمیں دوز

قومی راجدھانی دہلی کے یمنا وہار میں انتظامیہ کی جانب سے بڑی بلڈوزر کارروائی انجام دی گئی ہے۔ انتظامیہ کی طرف سے نگم بودھ گھاٹ کے قریب یمنا بازار میں آج صبح تقریباً 6:30 بجے بلڈوزر کارروائی شروع کی گئی۔ اس موقع پر بھاری پولیس اور نیم فوجی دستوں کی تعیناتی کی گئی ہے۔ اس دوران پولیس نے یمنا بازار کے ارد گرد بیریکیڈنگ کر دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق انتظامیہ نے بدھ کی رات تک یہاں گھروں کو خالی کرنے کا نوٹس دیا تھا۔ یہاں رہنے والوں کو اس سے پہلے بھی وقتاً فوقتاً گھر خالی کرنے کے نوٹس ملتے رہے ہیں۔ مقامی لوگوں کا دعویٰ ہے کہ یہاں پر تقریباً 310 سے زیادہ گھر تھے۔ ڈی ڈی ایم اے نے 2 جون کو سپریم کورٹ کے حکم کی تعمیل کے تحت 23 جون تک گھر خالی کرنے کا نوٹس جاری کیا اور عوامی نوٹس کے ذریعہ 24 جون سے کارروائی کرنے کی بات کہی تھی۔ 13 مئی کو ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ کے تحت یمنا بازار کو خالی کرنے کا نوٹس بھیجا گیا تھا۔ نوٹس کی کارروائی کے بعد انتظامیہ نے جمعرات (25 جون) کی صبح اس علاقے میں بلڈوز کی کارروائی شروع کر دی۔ انتظامیہ کی جانب سے یمنا بازار میں 300 سے زیادہ گھروں کو بلڈوز کرنے کا منصوبہ بنا یا گیا تھا۔ انتظامیہ نے ان تمام گھروں کو گرانے کی تیاریاں پہلے ہی مکمل کر لی تھیں۔ جمعرات کو علی الصبح تقریباً 5 بلڈوزر موقع پر پہنچے اور کارروائی شروع کردی۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ علاقہ سیلاب زدہ علاقوں میں آتا ہے۔ جب یمنا ندی میں سیلاب آتا ہے تو یہاں پر خطرہ رہتا ہے، اسی لیے اس کارروائی کو انجام دیا گیا ہے۔ سیلاب کے دوران اس علاقے میں پانی بھر جانے سے جان و مال کا نقصان ہوتا ہے۔ تاہم مقامی باشندوں کا دعویٰ ہے کہ یہاں پر ان کی کئی نسلیں گزر گئی ہیں۔ ان کا کہناٰ ہے کہ وہ عدالت بھی گئے تھے لیکن انہیں کوئی راحت نہیں ملی۔ بتا دیں کہ بلڈوزر کارروائی کے دوران یمنا بازار کی طرف جانے والی تمام سڑکوں کو بند کر دیا گیا تھا۔ دراصل یمنا بازار کا علاقہ یمنا کے ’’او-زون‘‘ بیلٹ کے تحت میں آتا ہے۔ حکومت کی طرف سے ضابطوں کے مطابق یمنا کی اس پوری بیلٹ پر کسی بھی طرح کے تجاوزات کی اجازت نہیں ہے۔ اس کے باوجود یہاں بڑے پیمانے پر غیر قانونی تعمیرات ہوئی ہیں۔ یمنا بازار سے آرہی کی تصاویر میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ وہاں بلڈوزر کی کارروائی چل رہی ہے۔ ایسی حالت میں لوگ اپنے گھروں سے ضروری اشیاء کو ہٹاتے ہوئے نظر آئے۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments