نئی دہلی: دہلی شراب گھوٹالہ معاملے میں عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اور دہلی کے سابق وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ انہوں نے اس مقدمے میں مرکزی جانچ بیورو کی عرضی کی سماعت کر رہی دہلی ہائی کورٹ کی جسٹس سورن کانتا شرما کی بنچ سے کیس کو کسی دوسری بنچ میں منتقل کرنے کی مانگ کی ہے۔ اروند کیجریوال نے سپریم کورٹ میں داخل عرضی میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ اگر یہی جج اس مقدمے کی سماعت جاری رکھتی ہیں تو غیر جانب دارانہ سماعت ممکن نہیں ہو سکے گی۔ اس سے پہلے انہوں نے دہلی ہائی کورٹ کے چیف جسٹس دیویندر کمار اپادھیائے کو بھی ایک خط لکھ کر بنچ تبدیل کرنے کی درخواست کی تھی، تاہم چیف جسٹس نے اس مطالبے کو مسترد کر دیا تھا۔ اس دوران دہلی ہائی کورٹ میں جسٹس سورن کانتا شرما کی بنچ کے سامنے پیر کو اسی معاملے کی سماعت متوقع ہے۔ یہ معاملہ مرکزی جانچ بیورو کی اس عرضی سے جڑا ہے جس میں اس نے ٹرائل کورٹ کے اس فیصلے کو چیلنج کیا ہے جس کے تحت اس کیس کے تمام 23 ملزمان کو بری کر دیا گیا تھا۔ ان ملزمان میں اروند کیجریوال اور دہلی کے سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا بھی شامل ہیں۔ حال ہی میں جسٹس سورن کانتا شرما کی بنچ نے مرکزی جانچ بیورو کی عرضی پر اروند کیجریوال، منیش سسودیا اور دیگر ملزمان کو نوٹس جاری کیا تھا۔
Source: social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
پونے کی مسجد میں کھدائی کے دوران سرنگ دریافت، کشیدگی، 200 پولیس اہلکار تعینات