نئی دہلی: دہلی میں مسلسل بارش کے دوران بدھ کی شام روہنی کے سیکٹر 16 میں ایک چار منزلہ عمارت اچانک منہدم ہو گئی، جس کے نتیجے میں ایک شخص کی موت ہو گئی، جبکہ متعدد افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ حادثے کے بعد علاقے میں افراتفری مچ گئی اور راحت و بچاؤ کی ٹیموں نے فوری طور پر کارروائی شروع کر دی۔ یہ حادثہ روہنی سیکٹر 16 میں میونسپل اسکول کے قریب پیش آیا۔ اطلاع ملتے ہی دہلی فائر سروس، پولیس اور دیگر متعلقہ محکموں کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ آخری اطلاع موصول ہونے تک ملبہ ہٹانے اور اس میں پھنسے ممکنہ افراد کو محفوظ باہر نکالنے کے لیے بڑے پیمانے پر راحتی کارروائی جاری تھی۔ پولیس حکام کے مطابق حادثے کی اطلاع شام تقریباً چار بج کر بیس منٹ کے بعد موصول ہوئی۔ جائے وقوع پر موجود اعلیٰ پولیس افسر نے ایک شخص کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ایک زخمی کو ملبے سے نکال لیا گیا ہے، جبکہ خدشہ ہے کہ مزید افراد بھی اندر پھنسے ہوئے ہیں، جنہیں نکالنے کے لیے مسلسل کوششیں کی جا رہی تھیں۔ عینی شاہدین کے مطابق عمارت اچانک زور دار آواز کے ساتھ زمین بوس ہو گئی، جس کے باعث اطراف میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ مقامی لوگوں نے بھی ابتدائی مرحلے میں امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا اور ملبے میں دبے افراد کو نکالنے کی کوشش کی، تاہم بھاری ملبے کے باعث بعد میں پیشہ ور امدادی ٹیموں نے کارروائی اپنے ہاتھ میں لے لی۔ ADVERTISEMENT مقامی عوامی نمائندے نے کہا کہ اس وقت اولین ترجیح ملبے میں پھنسے تمام افراد کو بحفاظت باہر نکالنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر تحقیقات میں کسی کی غفلت یا لاپروائی ثابت ہوئی تو ذمہ داروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق عمارت کافی پرانی تھی اور مسلسل ہونے والی بارش کے باعث اس کی ساخت کمزور پڑ گئی تھی، تاہم حکام نے واضح کیا ہے کہ عمارت گرنے کی اصل وجہ کا تعین تفصیلی تحقیقات کے بعد ہی کیا جائے گا۔ اس وقت یہ بھی واضح نہیں ہے کہ ملبے کے نیچے کتنے افراد موجود ہیں۔
Source: social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
پونے کی مسجد میں کھدائی کے دوران سرنگ دریافت، کشیدگی، 200 پولیس اہلکار تعینات