National

دہلی: پیتم پورہ میں بلڈوزر ایکشن سے افرا تفری، سڑک پر بنی مزار کو بھی کیا گیا منہدم

دہلی: پیتم پورہ میں بلڈوزر ایکشن سے افرا تفری، سڑک پر بنی مزار کو بھی کیا گیا منہدم

راجدھانی دہلی میں بلڈوزر کارروائی نے لوگوں میں خوف پیدا کر رکھا ہے۔ تازہ ترین بلڈوزر کارروائی منگل کے روز اس وقت دیکھنے کو ملی جب دہلی میونسپل کارپوریشن (ایم سی ڈی) کی ٹیم پیتم پورہ پہنچی اور سڑک پر ناجائز تعمیرات ہٹانے کی مہم چلائی۔ کثیر پولیس فورس کے ساتھ تجاوزات ہٹانے پہنچے انتظامیہ اہلکاروں نے پیتم پورہ میں اہم سڑک پر بنی مزار کو بھی منہدم کر ہٹا دیا۔ موصولہ اطلاع کے مطابق دہلی حکومت نے پیتم پورہ سے شالیمار باغ کو جوڑنے والی اہم سڑک کی چوڑی کاری کرانے کا اعلان کیا ہے۔ اس سڑک کو چوڑا کرنے کے لیے ریکھا گپتا کی قیادت والی دہلی حکومت نے ناجائز تعمیرات کو ہٹانے کی مہم بھی شروع کر دی ہے۔ لگاتار سڑک کنارے موجود تجاوزات کو ہٹایا جا رہا ہے اور اسی مہم کے تحت آج پیتم پورہ کی سڑک پر بلڈوزر کے ذریعہ انہدامی کارروائی ہوئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ پیتم پورہ میں انتظامیہ نے منگل کے روز بلڈوزر کارروائی کی، جس کے تحت مزار کو پیتم پورہ-شالیمار باغ سڑک سے ہٹایا گیا۔ کثیر پولیس فورس کی موجودگی میں یہ مزار ہٹائی گئی۔ اس بلڈوزر ایکشن سے علاقہ میں افرا تفری پیدا ہو گئی، لیکن انتظامیہ نے حالات کو خراب نہیں ہونے دیا۔ دہلی حکومت نے ناجائز قبضوں کو ہٹانے میں کسی بھی طرح کی نرمی اختیار نہیں کرنے کی ہدایت اعلیٰ افسران کو دے رکھی ہے، اس لیے تجاوزات کو ہٹانے کا سلسلہ بلارخنہ جاری ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments