نئی دہلی: ملک کی اہم ملی تنظیموں اورمختلف سیاسی جماعتوں کے مسلم رہنماؤں اورمسلم اراکین پارلیمنٹ کی ایک اہم میٹنگ نئی دہلی میں ہونے جا رہی ہے۔ اس میٹنگ میں ملک میں مسلمانوں کودرپیش مسائل اورموجودہ حالات پرتفصیلی تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔ میٹنگ میں جمعیۃ علماء ہند کے مولانا سید ارشد مدنی، مولانا محمود مدنی، کانگریس کے سینئرلیڈراورسابق مرکزی وزیرسلمان خورشید، آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے صدراورحیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی، سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ محب اللہ ندوی سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے مسلم اراکین پارلیمنٹ کی شرکت متوقع ہے۔ اس کے علاوہ جمعیۃ علماء ہند کے دونوں گروپوں (مولانا ارشد مدنی، مولانا محمود مدنی) کے علاوہ جماعت اسلامی ہند، جماعت اہل حدیث اورآل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے نمائندے بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق، اجلاس میں مختلف ریاستوں میں مساجد اورمدارس کے خلاف ہونے والی کارروائیوں، مسلمانوں کودرپیش چیلنجز، یکساں سول کوڈ (یوسی سی) اوراتراکھنڈ میں مدارس بند کئے جانے جیسے معاملات پرگفتگو کی جائے گی۔ اجلاس کے ایجنڈے میں یہ معاملہ بھی شامل بتایا جا رہا ہے کہ اگرحکومتیں مسلمانوں کوانصاف فراہم کرنے میں ناکام رہتی ہیں توکیا مستقبل میں انتخابات کے بائیکاٹ یا “نان کوآپریشن موومنٹ” جیسے اقدامات پرغورکیا جانا چاہیے۔ یہ اجلاس انڈین مسلم فارسول رائٹس نامی تنظیم کی جانب سے منعقد کیا جا رہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اجلاس میں اس بات پربھی تبادلۂ خیال ہوگا کہ مسلمانوں سے متعلق مختلف مسائل کو آئینی، جمہوری اورقانونی طریقے سے کس طرح مؤثر انداز میں اٹھایا جائے۔ اس کے علاوہ مسلم معاشرے میں بیداری پیدا کرنے، سرکاری اداروں سے بہتررابطہ قائم کرنے اورمستقبل کی حکمت عملی تیارکرنے سے متعلق تجاویزپربھی غورکیا جا سکتا ہے۔ اسدالدین اویسی، سلمان خورشید اورمحب اللہ ندوی سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کا ایک ہی اجلاس میں شریک ہونا اہم سمجھا جا رہا ہے۔ اس کے ساتھ مختلف مسلم تنظیموں کے نمائندوں کی شرکت بھی اس اجلاس کی اہمیت کو مزید بڑھا رہی ہے۔ واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتیں اورمتعدد مسلم تنظیمیں پہلے بھی یہ الزام عائد کرتی رہی ہیں کہ ملک میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی ہورہی ہے اوربعض کارروائیاں قانون کے دائرے سے ہٹ کر کی جا رہی ہیں۔ امکان ہے کہ ان معاملات پر بھی اجلاس میں تفصیلی گفتگو ہوگی۔
Source: social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
پونے کی مسجد میں کھدائی کے دوران سرنگ دریافت، کشیدگی، 200 پولیس اہلکار تعینات