نئی دہلی، 10 نومبر:) کانگریس نے دہلی میں لال قلعہ کے قریب کار میں ہوئے دھماکے کے واقعے پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ دہلی ریاستی کانگریس کے صدر دیویندر یادو نے کہا کہ دہلی میں لال قلعہ کے پاس بم دھماکے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی خبر انتہائی تشویش ناک ہے ۔ حکومت اور انتظامیہ سے اپیل ہے کہ فوراً صورتِ حال کو قابو میں لایا جائے اور سب کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایشور سے تمام لوگوں کے محفوظ ہونے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی پرارتھنا کرتے ہیں۔ کانگریس کے میڈیا شعبہ کے سربراہ پون کھیڑا نے کہا ''لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے پاس ایک کار میں دھماکے کی خبر انتہائی افسوسناک ہے ۔ ابتدائی رپورٹس سے معلوم ہوتا ہے کہ کئی لوگوں کی جان گئی ہے ۔ اس دکھ کی گھڑی میں ہم سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے پرارتھنا کرتے ہیں۔ حکومت کو اس واقعے کی فوری اور گہری تفتیش یقینی بنانی چاہیے ۔''
Source: uni news
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو