نئی دہلی، 10 نومبر : دارالحکومت کے لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے قریب پیر کی شام ایک کار دھماکے میں 13 افراد ہلاک اور 20 شدید زخمی ہوگئے ۔ یہ معلومات قریبی سرکاری اسپتال ایل این جے پی اسپتال کے ایک سینئر میڈیکل آفیسر نے دی۔ دھماکے کے بعد کئی گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔ جس گاڑی میں دھماکہ ہوا، وہ مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ ایل این جے پی اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر بی ایل چودھری نے کہا، "زخمیوں میں سے 8 اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ گئے ۔ چھ لوگوں کو تشویشناک حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ ایک شخص کی حالت مستحکم ہے ۔" حادثہ کے فوراً بعد دہلی پولیس کے افسران اور دیگر تحقیقاتی ایجنسیوں کی ٹیمیں موقع پر پہنچ کر بچا¶ اور تفتیشی کاموں میں مصروف ہوگئیں۔ پوری دہلی میں ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے ۔ ایجنسیاں دھماکے کی مختلف پہلو¶ں سے تفتیش کر رہی ہیں۔
Source: uni news
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو