National

دہلی میں فضائی آلودگی میں خطرناک حدتک اضافہ،اے کیوآئی382 کے پار، دہلی میں موسم کی سرد ترین صبح ریکارڈ

دہلی میں فضائی آلودگی میں خطرناک حدتک اضافہ،اے کیوآئی382 کے پار، دہلی میں موسم کی سرد ترین صبح ریکارڈ

قومی دارالحکومت نئی دہلی میں گہری دھند کی چادر چھائی رہی اور فضا میں آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی۔ مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ کے اعداد و شمار کے مطابق، دہلی کا ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیوآئی) ہفتہ کی صبح 384 پر ریکارڈ کیا گیا، جو ‘شدید’ زمرے میں آتا ہے۔۔ دوسری جانب اس سال دسمبر کی سب سے سرد صبح بھی یہی رہی، جب کم سے کم درجہ حرارت گر کر 5.6 ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا۔دہلی کے لوگوں کو سردیوں کے دوران خاص طور پر اکتوبر سے جنوری تک انتہائی زہریلی ہوا میں سانس لینے پر مجبور ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ دارالحکومت دہلی دنیا میں سب سے زیادہ آلودگی والے شہروں کی فہرست میں سرفہرست ہے۔ایئر کوالٹی وارننگ سسٹم کے مطابق اگلے چند دنوں تک شہر کی ہوا کا معیار ‘انتہائی خراب’ زمرے میں رہنے کی توقع ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ آلودگی کی بڑھتی ہوئی سطح سانس اور دل کی بیماریوں کا خطرہ بڑھاتی ہے۔ لوگوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ باہر نکلتے وقت ماسک پہنیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments