National

دہلی میں آلودہ ہوا پھر بنی وبال جان، 16 علاقے ریڈ زون میں شامل

دہلی میں آلودہ ہوا پھر بنی وبال جان، 16 علاقے ریڈ زون میں شامل

مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی) کے مطابق جمعرات صبح 8 بجے دہلی کا ایئر کوالٹی انڈیکس 285 ریکارڈ کیا گیا، جو ’خراب‘ کیٹیگری میں آتا ہے۔ دارالحکومت کے 16 علاقوں میں آلودگی کا لیول 300 سے اوپر رہا، جنہیں ریڈ زون میں شامل کیا گیا ہے۔ سب سے زیادہ اے کیو آئی 343 روہنی میں درج ہوا، جب کہ کئی علاقوں میں بگڑتی ہوا کے سبب یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بدھ کو دہلی کا 24 گھنٹے کا اوسط اے کیو آئی 259 رہا، جو منگل کے 282 کی نسبت کچھ بہتر تھا۔ لگاتار نو دن تک انتہائی خراب فضا کے بعد منگل سے لوگوں کو معمولی راحت ملنی شروع ہوئی ہے۔ سی پی سی بی کے مطابق اے کیو آئی: 0-50 اچھا، 51-100 اطمینان بخش، 101-200 معتدل، 201-300 خراب، 301-400 بہت خراب اور 401-500 سنگین تصور کیا جاتا ہے۔ جمعرات کو دہلی کے زیادہ تر علاقوں میں فضا ’بہت خراب‘ کیٹیگری میں رہی اور متعدد مقامات پر آلودگی کا لیول تشویشناک حد تک پہنچا۔ دہلی کینٹ میں اے کیوآئی 302 ریکارڈ ہوا، جب کہ بوانا میں 334، ڈی ٹی یو میں 331، جہاںگیر پوری میں 341، منڈکا میں 326 اور نہرو نگر میں 339 ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے علاوہ سِری فورٹ میں 288، وویک وہار میں 321، وزیر پور میں 327، شاد ی پور میں 266 اور اکشر دھام میں 302 درج ہوا—یہ سب ’بہت خراب‘ کیٹیگری میں شامل ہیں۔ فریدآباد میں اے کیو آئی 286 ریکارڈ ہوا، جو ’خراب‘ کیٹیگری میں ہے، جبکہ گروگرام کا اے کیو آئی 188 رہا، جو ’معتدل‘ سمجھا جاتا ہے۔ غازی آباد کے اندرآپورم میں اے کیو آئی 288 ریکارڈ کیا گیا۔ گورکھپور میں اے کیو آئی 83 درج ہوا، جو نسبتاً بہتر یعنی ’اطمینان بخش‘ کیٹیگری میں ہے۔ گریٹر نوئیڈا میں اے کیو آئی 236 رہا، جبکہ نوئیڈا میں 309 ریکارڈ ہوا، جو ’بہت خراب‘ کیٹیگری میں آتا ہے۔ مظفر نگر میں اے کیو آئی 330 رہا، جو ’بہت خراب‘ میں شامل ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments