National

دہلی میں اکبر روڈ لکھے سائن بورڈ پر شرارتی نوجوانوں نے سیاہی پوتی، مہارانا پرتاپ کا پوسٹر لگا کر کی نعرے بازی

دہلی میں اکبر روڈ لکھے سائن بورڈ پر شرارتی نوجوانوں نے سیاہی پوتی، مہارانا پرتاپ کا پوسٹر لگا کر کی نعرے بازی

دہلی میں کچھ شرارتی عناصر نے ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کی ہے۔ ان لوگوں کے ذریعہ اکبر روڈ لکھے سائن بورڈ پر سیاہی پوت دی گئی اور اس کے اوپر مہارانا پرتاپ کا پوسٹر چسپاں کر دیا گیا۔ گلے میں پٹکا ڈالے نوجوانوں نے اس کرتوت کو انجام دیا ہے۔ ان کے ذریعہ دعویٰ کیا گیا کہ کشمیری گیٹ آئی ایس بی ٹی پر مہارانا پرتاپ کے مجسمے کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔ سائن بورڈ پر مہارانا پرتاپ کا پوسٹر لگانے کے بعد ایک نوجوان جئے بھوانی، جئے مہارانا پرتاپ کا نعرہ لگایا۔ اس کے بعد ایک نوجوان کہتا ہے کہ مہارانا پرتاپ کی توہین نہیں سہے گا ہندوستان۔ آئی ایس بی ٹی بین الاقوامی بس اڈے پر مہارانا پرتاپ کی اشٹ دھات کے مجسمے کے ساتھ جس طرح کی چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے، میں کہنا چاہتا ہوں دہلی پولیس سے جو کہہ رہے ہیں کہ مورتی بندروں نے توڑی ہے، ہمیں بے وقوف نہ بنائیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments