ممبئی، 10 نومبر :) دہلی کے لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے قریب پیر کی شام ہونے والے کار دھماکے میں آٹھ افراد کی ہلاکت کے بعد ممبئی پولیس نے شہر بھر میں ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے ۔ شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے سخت حفاظتی اقدامات نافذ کیے گئے ہیں، جن میں گشت میں اضافہ، حساس علاقوں میں چوکسی اور مشکوک سرگرمیوں کی کڑی نگرانی شامل ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق دہلی دھماکے کی خبر ملتے ہی ممبئی کے تمام پولیس اسٹیشنوں کو فوری الرٹ کر دیا گیا۔ عہدیداروں کو ہدایت دی گئی کہ وہ ریلوے اسٹیشنوں، مذہبی مقامات، سیاحتی مقامات، شاپنگ سینٹروں اور دیگر پرہجوم علاقوں میں گشت تیز کریں۔ اہم جنکشنز پر اچانک چیکنگ کی جا رہی ہے اور مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ بھی جاری ہے ۔ ممبئی پولیس کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ انٹیلی جنس نیٹ ورک کو مزید فعال کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کی بروقت نشاندہی ہو سکے ۔ عوام کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ کسی بھی مشکوک چیز یا سرگرمی کی فوری اطلاع پولیس کو دیں۔ دہلی کے لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے گیٹ نمبر 1 کے قریب ہونے والے دھماکے سے تین سے چار گاڑیاں آگ کی لپیٹ میں آگئیں۔ موقع پر پہنچنے والی پولیس اور فائر بریگیڈ ٹیموں نے صورتحال پر قابو پا لیا۔ عینی شاہدین کے مطابق، دھماکہ اتنا زوردار تھا کہ قریبی دکانوں کے شیشے تک چکنا چور ہو گئے ۔ دہلی فائر ڈپارٹمنٹ نے تصدیق کی ہے کہ آگ بجھا دی گئی ہے ، جبکہ فارنسک ٹیمیں دھماکے کی وجوہات کی جانچ میں مصروف ہیں۔ ممبئی پولیس نے کہا ہے کہ فی الحال یہ ایک احتیاطی ہائی الرٹ ہے اور شہریوں کو پرسکون رہنے کے ساتھ ساتھ ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے ۔
Source: uni news
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو