National

دہلی کا پارہ 14.2 ڈگری، دسمبر کے سرد ترین دن کا 11 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا

دہلی کا پارہ 14.2 ڈگری، دسمبر کے سرد ترین دن کا 11 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا

نئی دہلی، 31 دسمبر: نئے سال سے ٹھیک پہلے دارالحکومت دہلی کڑاکے کی ٹھنڈ کی لپیٹ میں آگئی اور بدھ کو دہلی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت گر کر 14.2 ڈگری سیلسیئس ریکارڈ کیا گیا۔ یہ گزشتہ 11 برسوں میں دسمبر کے مہینے کا کمترین زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اس سے قبل دسمبر 2014 میں 14.0 ڈگری سیلسیئس کا ریکارڈ درج کیا گیا تھا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں درجہ حرارت میں سات ڈگری سے زیادہ کی گراوٹ دیکھی گئی۔ اس وجہ سے محکمہ موسمیات نے بدھ کے لیے ' سرد دن 'کی وارننگ جاری کی۔ صفدر جنگ آبزرویٹری میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے 6.5 ڈگری سیلسیئس نیچے رہا، جبکہ لودھی روڈ اور پالم میں یہ گر کر بالترتیب 13.4 اور 13.6 ڈگری سیلسیئس ریکارڈ کیا گیا۔ دن بھر آسمان میں گھنے بادل چھائے رہے اور دھوپ نہ نکلنے سے ٹھنڈ اور زیادہ محسوس کی گئی۔ ٹھنڈی ہوا¶ں نے صبح سے ہی لوگوں کو گھروں میں دبکنے پر مجبور کر دیا۔ ماہرینِ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہمالیائی خطے میں سرگرم مغربی طوفانی ہواو¿ں کی وجہ سے دہلی اور آس پاس کے علاقوں میں اس سردی میں اضافہ ہوا ہے ۔ دوسری طرف، گھنی اور انتہائی گھنی دھند نے حالات مزید مشکل بنا دیے ۔ دارالحکومت اور آس پاس کے علاقوں میں حدِ بصارت کئی مقامات پر 50 میٹر تک سمٹ گئی، جس سے سڑک، ریل اور ہوائی آمد و رفت متاثر ہوئی۔ محکمہ موسمیات نے دہلی سمیت پنجاب، ہریانہ اور چنڈی گڑھ میں اگلے چھ دنوں تک دھند کی وارننگ جاری کی ہے ۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments