نئی دہلی:دہلی کے کالکاجی-گووند پوری فلائی اوور کے قریب واقع “پنجابی تڑکا” ریسٹورنٹ میں اتوار کی صبح اچانک لگنے والی بھیانک آگ نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔ آتشزدگی کے دوران تین کمرشل ایل پی جی سلنڈر زوردار دھماکوں کے ساتھ پھٹ گئے، جس کے باعث آگ نے مزید شدت اختیار کر لی۔ اطلاع ملتے ہی دہلی فائر سروس کی متعدد گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور فوری طور پر ریسکیو اور آگ بجھانے کا آپریشن شروع کر دیا گیا۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ صبح تقریباً 4 بج کر 45 منٹ پر لگی۔ یہ واقعہ کالکاجی کے ایچ بلاک میں گووند پوری فلائی اوور کے قریب، انجلی جیولرز اور دیش بندھو گپتا کالج کے نزدیک واقع “پنجابی تڑکا” ریسٹورنٹ میں پیش آیا۔ ابتدائی اطلاعات کے بعد فائر بریگیڈ نے دو واٹر ٹینڈر، تین واٹر باؤزر اور ایک بریتھنگ سپورٹ یونٹ روانہ کیا، قابل ذکر بات یہ ہے کہ آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے صبح 5 بج کر 5 منٹ پر “میک-4” کال جاری کی گئی اور مزید امدادی گاڑیاں موقع پر طلب کر لی گئیں۔ حکام کے مطابق متاثرہ عمارت میں ایک بیسمنٹ، گراؤنڈ فلور اور تین منزلیں موجود ہیں، جبکہ تیسری منزل کی چھت پر عارضی ڈھانچہ بھی بنایا گیا تھا۔ آگ عمارت کے مختلف حصوں تک پھیل گئی تھی، جس کے باعث اندر موجود افراد کی جان کو شدید خطرہ لاحق ہو گیا۔ریسکیو آپریشن کے دوران فائر فائٹرز نے عمارت کی دوسری منزل پر پھنس جانے والی تقریباً 70 سے 75 سالہ سیتا دیوی کو بحفاظت باہر نکال لیا۔ بروقت کارروائی کے باعث ایک بڑا سانحہ ٹل گیا۔ فی الحال کسی دوسری جانی نقصان یا زخمی ہونے کی اطلاع سامنے نہیں آئی ہے۔ دہلی فائر سروس کے مطابق اس وقت جائے حادثہ پر فائر بریگیڈ کی 9 گاڑیاں تعینات کی گئی تھیں، جن میں 3 واٹر ٹینڈر، 4 واٹر باؤزر، ایک بریتھنگ سپورٹ یونٹ اور ایک ملٹی پرپز ریسکیو گاڑی شامل تھی۔ فائر فائٹرز نے کئی گھنٹوں کی مسلسل کوششوں کے بعد آگ پر بڑی حد تک قابو پا لیا، تاہم کولنگ آپریشن ابھی بھی جاری ہے تاکہ دوبارہ آگ بھڑکنے کے امکانات کو ختم کیا جا سکے۔واقعے کے بعد پورے علاقے میں افرا تفری کا ماحول پیدا ہو گیا اور مقامی لوگوں میں خوف پھیل گیا۔ پولیس اور انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی اصل وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے اور اس سلسلے میں تفصیلی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ پولیس نے کہا ہے کہ اگر کسی قسم کی غفلت یا لاپرواہی سامنے آئی تو ذمہ دار افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
Source: social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
پونے کی مسجد میں کھدائی کے دوران سرنگ دریافت، کشیدگی، 200 پولیس اہلکار تعینات