National

دہلی کے لال قلعہ کے قریب کار میں دھماکہ؛ 8 ہلاک، متعدد زخمی

دہلی کے لال قلعہ کے قریب کار میں دھماکہ؛ 8 ہلاک، متعدد زخمی

پیر کی شام دہلی کے لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے قریب ایک دھماکہ ہوا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکا میٹرو اسٹیشن کے قریب ایک کار میں ہوا، جس کے بعد کار میں آگ لگ گئی۔ دہلی پولیس کی ٹیمیں اور فائر ڈپارٹمنٹ کی گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں۔ پولیس کی جانب سے اس حوالے سے کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔ دھماکہ میں ابتک آٹھ افراد کے ہلاک ہونے کی خبر ہے۔ جبکہ اس میں اضافہ ہونے کا اندیشہ ہے۔ لال قلعہ کا علاقہ دہلی کے مصروف ترین اور سب سے زیادہ گنجان آباد علاقوں میں سے ایک ہے۔ دہلی فائر ڈپارٹمنٹ کے مطابق لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے گیٹ نمبر 1 کے قریب کھڑی ایک کار میں دھماکے کی اطلاع ملی، جس سے قریب کھڑی تین سے چار گاڑیوں میں آگ لگ گئی اور انہیں نقصان پہنچا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments