نئی دہلی: دہلی کی کڑکڑڈوما عدالت نے 2020 کے شمال مشرقی دہلی فسادات سے متعلق ایک معاملے میں چھ ملزمان کو قصوروار ٹھہراتے ہوئے انہیں چھ ماہ سے تین سال قید کی سزا سنائی ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج پروین سنگھ نے ہر مجرم پر 61,000 روپے کا جرمانہ عائد کیا۔ عدالت نے جن لوگوں کو قصوروار ٹھہرایا اور سزا سنائی ان میں ہری اوم گپتا، گورکھ ناتھ، بھیم سائیں، کپل پانڈے، روہت گوتم اور بسنت کمار شامل ہیں۔ عدالت نے ان کو تعزیرات ہند کی دفعہ 147، 148، 435 اور 450 کے تحت مجرم قرار دیا۔ عدالت نے نوٹ کیا کہ مجرموں میں سے کسی کی بھی پہلے یا بعد میں کوئی مجرمانہ تاریخ نہیں تھی۔ یہ حقیقت اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ ملزمان میں اصلاح کی صلاحیت موجود ہے، اس لیے انہیں متعلقہ دفعات کے تحت زیادہ سے زیادہ سزا نہیں دی جانی چاہیے۔ تاہم، عدالت نے ملزمان کے وکلاء کی جانب سے نرمی کی درخواستوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ انہیں محض جرمانہ عائد کرکے رہا نہیں کیا جاسکتا، کیونکہ وہ سزا کے مستحق ہیں۔ اس معاملے میں کھجوری خاص پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ سعادت پور میں ایک دکان چلانے والے ایڈوکیٹ احمد نے شکایت کی کہ 25 فروری 2020 کو فسادیوں کے ایک ہجوم نے ان کی دکان کو لوٹ لیا اور جلا دیا۔ شکایت کنندہ کے مطابق انہیں لوٹ مار اور آگ زنی سے تقریباً ڈیڑھ لاکھ روپے کا نقصان ہوا ہے۔ 11 ستمبر کو عدالت نے اس معاملے میں تمام چھ ملزمان کو مجرم قرار دیا۔ استغاثہ کے گواہ ہیڈ کانسٹیبل سندیپ نے ویڈیو دیکھنے کے بعد ملزم کی شناخت کی۔
Source: social media
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو