National

دہلی فساد میں ماخوذ 6 بے گناہ مسلمان باعزت بری

دہلی فساد میں ماخوذ 6 بے گناہ مسلمان باعزت بری

نئی دہلی: دہلی کی کرکرڈوما کورٹ نے آج دہلی فسادات میں ماخوذ 6 بے گناہ مسلمانوں کو باعزت بری کر دیا۔ بری ہونے والوں میں گلزار، شہزاد، واجد، ساجد، شہباز اور سلیم شامل ہیں۔ ان مقدمات کی پیروی جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی کی ہدایت پر ایڈووکیٹ سلیم ملک نے کی۔ عدالت نے اپنے فیصلہ میں واضح کیا کہ استغاثہ الزامات ثابت کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہا اور پیش کردہ شواہد کسی بھی طرح ملزمان کے خلاف ثابت نہیں ہو سکے۔ استغاثہ نے الزام عائد کیا تھا کہ ملزمان نے دورانِ فساد لوٹ مار اور گھروں میں آگ زنی کی، تاہم دورانِ سماعت یہ الزامات عدالت میں ثابت نہ ہو سکے۔ اس لیے ان لوگوں کو بلاشرط باعزت بری کیا جاتا ہے۔ عدالت کے فیصلہ کے بعد متاثرہ خاندان میں خوشی کا ماحول ہے۔ اہل خانہ نے صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہا کہ گزشتہ 5 سالوں سے ان کی ٹیم کا تعاون ملتا رہا، ورنہ ہم مزید مایوسی کا شکار ہو جاتے۔ اہل خانہ نے عدالت کا بھی شکریہ ادا کیا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments