National

دہلی دھماکہ:’حکومت متاثرین کے ساتھ ہےں،‘، مودی ، ممتا، راہل، کجریوال کا تعزیتی پیغام

دہلی دھماکہ:’حکومت متاثرین کے ساتھ ہےں،‘، مودی ، ممتا، راہل، کجریوال کا تعزیتی پیغام

وزیر اعظم نریندر مودی نے دہلی دھماکوں کے بعد ’صورتحال کا جائزہ لینے‘ کا پیغام دیا۔ سوشل میڈیا پرپوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ، "آج شام دہلی میں ہونے والے دھماکے میں اپنے پیاروں کو کھونے والوں کے تئیں میری تعزیت۔ زخمی جلد صحت یاب ہوں، حکومت متاثرین کے ساتھ ہے۔ میں نے وزیر داخلہ امیت شاہ جی اور دیگر حکام کے ساتھ صورتحال کا جائزہ لیا ہے۔" لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر اور کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کرکے کہا کہ ، ''دہلی کے لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے قریب کار بم دھماکے کی خبر بہت افسوسناک اور تشویشناک ہے۔ اس المناک واقعے میں کئی معصوم جانوں کا ضیاع انتہائی تکلیف دہ ہے۔ میں ان لوگوں کے غمزدہ خاندانوں کے ساتھ کھڑا ہوں جنہوں نے اس المناک وقت میں اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے اور اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ مجھے امید ہے کہ زخمی جلد صحت یاب ہو جائیں گے۔'' بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بھی دہلی دھماکے پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ ایک ایکس پوسٹ میں، انہوں نے لکھا کہ، "میں نئی دہلی میں خوفناک دھماکے کی خبر سے صدمے میں ہوں۔ اس خوفناک دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کے ساتھ میری دلی تعزیت ہے۔ میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کرتی ہوں۔" دہلی کے سابق وزیر اعلی اور عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے سربراہ اروند کجریوال نے بھی تعزیت کا پیغام بھیجا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

1 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments