نئی دہلی: دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر جمعرات کو ایک بڑا فضائی حادثہ ہوتے ہوتے رہ گیا، جب ایئر انڈیا کے جدید اے 350 طیارے کے انجن میں بیگیج کنٹینر پھنس گیا۔ یہ طیارہ نیویارک کے لیے روانہ ہونے والا تھا، تاہم بروقت کارروائی اور احتیاطی اقدامات کے باعث تمام مسافر محفوظ رہے۔ واقعے کے بعد طیارے کو فوری طور پر گراؤنڈڈ کر دیا گیا اور تکنیکی جانچ شروع کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایئر انڈیا کی یہ پرواز دہلی سے نیویارک کے لیے اڑان بھر چکی تھی، لیکن ایران کی فضائی حدود بند ہونے کے سبب طیارے کو آدھے راستے سے واپس دہلی لوٹنا پڑا۔ واپسی کے بعد جب طیارہ گھنے کوہرے کے دوران رن وے پر ٹیکسی کر رہا تھا، اسی دوران ایک گراؤنڈ بیگیج کنٹینر طیارے کے دائیں جانب کے انجن سے ٹکرا گیا اور اس میں پھنس گیا، جس کے نتیجے میں انجن کو نقصان پہنچا۔ واقعے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں، جن میں کنٹینر کو انجن میں پھنسا ہوا واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ خوش قسمتی سے طیارہ پہلے ہی محفوظ طریقے سے لینڈ کر چکا تھا اور اس وقت مسافروں کی جان کو کوئی خطرہ لاحق نہیں ہوا۔ ایئرپورٹ حکام نے فوراً حفاظتی پروٹوکول پر عمل کرتے ہوئے طیارے کو مزید حرکت سے روک دیا۔ ایئر انڈیا نے اس واقعے کے بعد طیارے کو مکمل جانچ اور مرمت کے لیے گراؤنڈڈ کر دیا ہے۔ ایئر لائن کے ترجمان نے بتایا کہ جب تک تکنیکی ماہرین مکمل معائنہ نہیں کر لیتے، طیارے کو دوبارہ سروس میں شامل نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعے کے باعث اے 350 طیاروں کے روٹس پر عارضی رکاوٹیں پیدا ہو سکتی ہیں، تاہم مسافروں کی حفاظت کمپنی کی اولین ترجیح ہے۔ ایئر انڈیا نے مسافروں کو پیش آنے والی تکلیف پر افسوس کا اظہار بھی کیا ہے۔ حکام کے مطابق اس حادثے کی فارنسک اور تکنیکی جانچ جاری ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ بیگیج کنٹینر رن وے پر کیسے آیا اور طیارے کے انجن تک کیسے پہنچا۔ ابتدائی جانچ میں کوہرے کو ایک اہم سبب مانا جا رہا ہے۔ ادھر ایران کی فضائی حدود بند ہونے کے باعث ایئر انڈیا نے جمعرات کو بھارت سے امریکہ جانے والی تین پروازیں منسوخ کر دی ہیں، جبکہ ممبئی سے نیویارک کی ایک پرواز بھی رد کر دی گئی ہے۔ ایئر انڈیا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ مسافروں کی سلامتی کے پیش نظر وہ ایسی پروازیں منسوخ کر رہی ہے جن کا متبادل راستہ فی الحال ممکن نہیں۔ کمپنی نے یقین دلایا ہے کہ صورتحال معمول پر آتے ہی پروازوں کی بحالی کی جائے گی۔
Source: social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو