Entertainment

دہلی ہائی کورٹ نے سنجے کپور کی جائیداد کی فروخت پر لگائی روک، کرشمہ کپور کو بڑی راحت

دہلی ہائی کورٹ نے سنجے کپور کی جائیداد کی فروخت پر لگائی روک، کرشمہ کپور کو بڑی راحت

نئی دہلی: دہلی ہائی کورٹ نے سنجے کپور کی جائیداد سے متعلق اہم معاملے میں اداکارہ کرشمہ کپور اور ان کے بچوں سمایرا اور کیان کو بڑی راحت فراہم کی ہے۔ عدالت نے واضح طور پر ہدایت دی ہے کہ جب تک بچوں کی جانب سے دائر مقدمے کا فیصلہ نہیں ہو جاتا، اس وقت تک سنجے کپور کی کسی بھی جائیداد کو فروخت یا منتقل نہیں کیا جا سکتا۔ عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ جائیداد کو محفوظ رکھنا ضروری ہے تاکہ مستقبل میں کسی بھی ممکنہ ناانصافی سے بچا جا سکے۔ جسٹس جیوتی سنگھ نے سماعت کے دوران کہا کہ اگر بعد میں وصیت کو غیر مستند قرار دیا جاتا ہے تو اس کا براہ راست نقصان بچوں کو ہوگا، اس لیے فی الحال تمام اثاثوں کی حفاظت اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ ہائی کورٹ نے پریا کپور کو سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ نہ تو کسی جائیداد کو فروخت کر سکتی ہیں اور نہ ہی اس کی منتقلی کر سکتی ہیں۔ عدالت نے یہ بھی کہا کہ وصیت کی صداقت پر جو سوالات اٹھائے گئے ہیں، ان کا تسلی بخش جواب دینا پریا کپور کی ذمہ داری ہے۔ دالت نے سنجے کپور کے بینک کھاتوں کے حوالے سے بھی اہم ہدایات جاری کیں۔ حکم کے مطابق تمام بینک کھاتوں کے لین دین کی تفصیلات عدالت میں پیش کرنا لازمی ہوگا۔ مزید یہ کہ عدالت نے ان کھاتوں کے آپریشن پر عبوری روک لگاتے ہوئے انہیں فریز کرنے کا حکم دیا ہے تاکہ کسی بھی قسم کی مالی سرگرمی بغیر نگرانی کے انجام نہ دی جا سکے۔ اس کے علاوہ عدالت نے سنجے کپور کے غیر ملکی بینک کھاتوں اور کرپٹو کرنسی سے متعلق سرگرمیوں پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ نہ صرف روایتی جائیداد بلکہ ڈیجیٹل اثاثوں کو بھی فروخت یا منتقل نہیں کیا جا سکتا۔ عدالت نے یہ بھی واضح کیا کہ انڈینب کمپنیوں میں موجود حصص یا ایکویٹی کو الگ کرنے، منتقل کرنے یا رہن رکھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ یہ قدم اس لیے اٹھایا گیا ہے تاکہ مقدمے کے فیصلے تک جائیداد کی اصل حالت برقرار رہے۔ ہائی کورٹ نے کہا کہ وصیت کی قانونی حیثیت کا فیصلہ ٹرائل کے دوران ہوگا لیکن اس دوران کسی بھی قسم کی جلد بازی یا اثاثوں میں تبدیلی مستقبل میں پیچیدگیاں پیدا کر سکتی ہے۔ اسی بنیاد پر عدالت نے جمود کو برقرار رکھنے کا حکم دیا ہے تاکہ تمام فریقین کو منصفانہ موقع مل سکے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments