National

دہلی اب رہنے کے قابل نہیں، مصنوعی بارش کے ٹیسٹ بھی ہوئے ناکام

دہلی اب رہنے کے قابل نہیں، مصنوعی بارش کے ٹیسٹ بھی ہوئے ناکام

دہلی ایک بار پھر زہریلی ہوا کی لپیٹ میں ہے۔ دیوالی کے کئی دن گزر جانے کے باوجود فضائی آلودگی میں کوئی کمی نہیں آئی۔ راجدھانی کی فضا میں چھائی دھند اور دھول نے نہ صرف شہریوں کی زندگی کو متاثر کیا ہے بلکہ ماحولیاتی ماہرین کو بھی تشویش میں ڈال دیا ہے۔ بدھ 29 اکتوبر کی صبح بھی صورتحال جوں کی توں رہی اور فضائی معیار بیشتر علاقوں میں خطرناک سطح پر برقرار رہا۔ مرکزی فضائی معیار نظام کے مطابق دہلی کے تقریباً تمام مانیٹرنگ مراکز پر اے کیو آئی ’ویری پوور‘ یعنی ’انتہائی خراب‘ زمرے میں درج کیا گیا۔ وزیرپور میں اے کیو آئی 327، پوسا میں 297، شادی پور میں 253، مونڈکا میں 315، اشوک وہار میں 301، دوارکا سیکٹر-8 میں 308، روہنی میں 320 اور سیری فورٹ میں 326 ریکارڈ ہوا۔ ان اعداد و شمار سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ دہلی کی فضا مسلسل زہریلی ہوتی جا رہی ہے۔ آلودگی کے سبب صبح کے وقت شہر کے کئی حصوں میں حدِ نگاہ کم ہو گئی۔ دھند اور مٹی کے ذرات کے امتزاج نے فضائی منظر کو گہرے پردے میں لپیٹ دیا، جس سے نہ صرف پیدل چلنے والوں بلکہ ڈرائیوروں کو بھی خاصی دشواری ہوئی۔ سڑکوں پر ٹریفک کی رفتار سست رہی جبکہ اسپتالوں میں سانس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ نوٹ کیا جا رہا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments