Entertainment

دل کی 2 بار پیوندکاری سے گزرنے والی خاتون کا سلمان سے متعلق بڑا انکشاف

دل کی 2 بار پیوندکاری سے گزرنے والی خاتون کا سلمان سے متعلق بڑا انکشاف

بھارت میں 2 بار دل کی پیوندکار ی سے گزرنے والی خاتون نے بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار سلمان خان سے متعلق بڑا انکشاف کیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق رینا راجو نامی خاتون نے پوڈ کاسٹ میں بتایا کہ وہ 2 بار دل کی پیوندکاری سے گزر چکی ہیں، اس مشکل وقت میں سلمان خان نے خاموشی سے اُن کا ساتھ دیا۔ انہوں نے بتایا کہ دل کی پہلی سرجری کے دوران سلمان خان نے نہ صرف رابطہ کیا بلکہ 2 گھنٹے طویل گفتگو کے دوران حوصلہ دیا، میری خاموشی سے مدد بھی کی، یہ وہ اقدام ہے جس سے عوام لاعلم ہیں۔ رینا راجو نے مزید کہا کہ میں ایک پوسٹ ٹرانسپلانٹ تنظیم چلاتی ہوں، اس فاؤنڈیشن کے آغاز کے مرحلے میں سلمان خان نے مجھے یاد رکھا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ دوسری پیوند کاری کے بعد بالی ووڈ کے اسٹار اداکار نے مجھ سے کافی دیر ملاقات کی، وہ مجھے فلم کے سیٹ پر لے گئے اور کئی خوشگوار یادیں دیں۔ خاتون رینا راجو نے کہا کہ سلمان خان نہایت مہربان اور مخلص انسان ہیں، جو آج بھی مجھ سے رابطے میں رہتے ہیں اور مشکل وقت میں حوصلہ بڑھاتے ہیں۔ سلمان خان نے 2007ء میں اپنی فاؤنڈیشن بیئنگ ہیومن شروع کی، وہ اس تنظیم کے ذریعے لوگوں کی صحت اور تعلیم کے شعبہ جات میں مدد کررہے ہیں۔ بالی ووڈ اداکار آخری بار فلم سکندر میں اداکارہ رشمیکا مندانا کے ساتھ نظر آئے تھے، وہ اس وقت اپنی نئی فلم ماتر بھومی کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جس کی ریلیز جلد متوقع ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments