National

دیوالی سے قبل بازاروں میں ناقص اور مضرِ صحت خوردنی اشیاءکی بہتات، متعدد شہروں میں نقلی میٹھائیاں ضبط

دیوالی سے قبل بازاروں میں ناقص اور مضرِ صحت خوردنی اشیاءکی بہتات، متعدد شہروں میں نقلی میٹھائیاں ضبط

دیوالی کے موقع پر عوام کو محفوظ اور صاف ستھری خوردنی اشیاء فراہم کرنے کے لیے ملک بھر میں محکمہ فوڈ سیفٹی کی جانب سے کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔ دہلی، گورکھپور، غازی آباد، چندولی، باگیشور، الور اور مظفرنگر سمیت کئی شہروں میں چھاپے مارے گئے ہیں۔ ان کارروائیوں کے دوران بڑی مقدار میں ایسی خوردنی اشیاءضبط کی گئی ہیں جو انسانی صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہیں۔ اتر پردیش کے گورکھپور میں دیوالی اور چھٹھ کے پیشِ نظر محکمہ خوراک نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے تقریباً 500 کلو مشتبہ کھجور اور 15 کوئنٹل مٹھائیاں و نمکین ضبط کر لیں۔ یہ سامان دہلی سے نجی بس اور ڈلیوری وین کے ذریعہ گورکھپور لایا جا رہا تھا۔ موقع پر تین افراد سے نمونے لیے گئے اور ناقص مال کو تلف کر دیا گیا۔ دیگر اشیائ، جن کی مالیت تقریباً تین لاکھ روپے بتائی گئی ہے، ضبط کر لی گئیں۔ اسٹنٹ فوڈ کمشنر ڈاکٹر سدھیر کمار سنگھ نے بتایا کہ ضبط شدہ کھجور کے ڈبوں پر ایف ایس ایس اے آئی نمبر اور مینوفیکچرنگ تاریخ درج نہیں تھی۔ ابتدائی جانچ سے معلوم ہوا کہ کھجور میں مضر صحت اجزائ شامل ہو سکتے ہیں، جس کے لیے نمونے لیب بھیجے گئے ہیں۔ اسی طرح فوڈ اینڈ سیفٹی ڈپارٹمنٹ نے پنڈت دین دیال اپادھیائے نگر میں 5 کوئنٹل ماوہ پکڑا، جسے لیبارٹری میں بھیج دیا گیا۔ اتراکھنڈ کے باگیشور اور گروڑ علاقے میں فوڈ سیفٹی افسر للِت موہن پانڈے کی قیادت میں متعدد دکانوں پر چھاپے مارے گئے۔ دودھ، ماوہ، بیسن، مٹھائی اور جوس کے 15 نمونے جمع کیے گئے، جن میں کئی میں ملاوٹ پائی گئی۔ افسر نے بتایا کہ یہ مہم دیوالی تک جاری رہے گی۔ الور میں محکمہ صحت نے لکشمن گڑھ روڈ پر واقع سوس بنانے والی یونٹ پر کارروائی کی، جہاں سے 3000 کلو سوس اور 6000 کلو پلپ (گودا) کو تلف کر دیا گیا۔ ڈرموں میں سڑی ہوئی اشیائ اور کیڑے بھی پائے گئے۔اسی طرح، دہلی کے رگھوبیر نگر میں فوڈ ڈیپارٹمنٹ نے ایک مٹھائی کے گودام پر چھاپہ مار کر تقریباً 2500 کلو کلاکند اور مِلک کیک ضبط کیا جو مضر کیمیکل سے تیار کیا گیا تھا۔ مظفرنگر میں فوڈ ڈیپارٹمنٹ نے 8 اکتوبر سے مہم چلا کر 66 اشیاءکے نمونے لیے، 13 کوئنٹل نقلی سامان ضبط کیا اور 28 کوئنٹل ملوث ماوہ و پنیر تلف کیا۔غازی آباد میں بھی محکمے نے سخت نگرانی شروع کر دی ہے۔ مٹھائی، دودھ، ماوہ اور پنیر کے جعلی سپلائرز کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں تاکہ عوامی صحت کو لاحق خطرات سے بچایا جا سکے۔ان کارروائیوں سے واضح ہے کہ دیوالی کے موقع پر ملاوٹ خوروں پر انتظامیہ کی گہری نظر ہے اور فوڈ سیفٹی محکمے کی یہ مہم عوام کو محفوظ، صاف اور صحت بخش خوراک کی فراہمی یقینی بنانے میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments