نئی دہلی: بہارکے وزیراعلیٰ نتیش کمار جمعرات (9 اپریل، 2026) کوپٹنہ سے دہلی پہنچے۔ کل (جمعہ) کے روز وہ راجیہ سبھا کی رکنیت لیں گے۔ لمبے وقت کے بعد نتیش کمار میڈیا کے سامنے آئے۔ راجیہ سبھا کی رکنیت لینے سے پہلے انہوں نے میڈیا کو بیان دیا۔ وزیراعلیٰ نتیش کمار نے کہا، “کل میں حلف لوں گا اوراب یہیں رہوں گا۔ اب واپس یہاں (دہلی) آرہا ہوں۔ اتنے سالوں میں بہت کام کیا ہے، وہاں (بہار)… اب یہاں کام کروں گا۔ ہم نے طے کرلیا ہے کہ یہیں رہیں گے اوروہاں والا (وزیراعلیٰ عہدے سے متعلق) چھوڑیں گے۔” وہیں نشانت کمار سے متعلق نتیش کمار نے کہا کہ ان کے بارے میں ہمارے لیڈربتائیں گے۔ نتیش کمار کے اس بیان کے بعد اب سوال اٹھنے لگا ہے کہ کیا دہلی پہنچتے ہی نتیش کمارنے یوٹرن لے لیا ہے؟ واضح رہے کہ جے ڈی یوکے قومی کارگزارصدرسنجے جھا نے واضح طور پر کہا تھا کہ جب سیشن چلے گا تو نتیش کماردہلی میں رہیں گے اور نہیں تو پھر پٹنہ میں رہیں گے۔ این ڈی اے کی نئی حکومت کی رہنمائی کرتے رہیں گے۔ نتیش کمار کی قیادت میں ہی آگے بہارچلے گا۔ اب نتیش کمارنے دہلی پہنچنے پریہ کہا، “کل حلف لوں گا اوراب یہیں رہوں گا۔” دوسری طرف، نتیش کمارنے کہا، “وہاں کا چھوڑکے یہاں آئے ہیں… نئے لوگوں کوکردیں گے۔ وہاں اتنا کام کئے ہیں… اب میرے دل میں ہوا کہ اب یہیں رہیں، وہی کررہے ہیں۔ تین چار دن میں بہارنیا کروا دیں گے۔ (مطلب بہارمیں نئی حکومت بنائے گی)۔ پہلے دہلی میں ہی تھے۔ بیچ میں بہارچلے گئے۔ پھرواپس یہاں آگئے ہیں۔” نتیش کمارکے کہنے کا مطلب تھا کہ پہلے وہ مرکز میں وزیر تھے، رکن پارلیمنٹ تھے، اس کے بعد بہارکے وزیراعلیٰ بنے۔ اب واپس پھر سے وہ دہلی آگئے ہیں۔
Source: social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
پونے کی مسجد میں کھدائی کے دوران سرنگ دریافت، کشیدگی، 200 پولیس اہلکار تعینات