فرانسیسی صدر ایمانوئل میکخواں نے کہا ہے کہ فرانس اور انڈیا دفاعی تعاون کے نئے دور میں داخل ہو رہے ہیں جس میں مشترکہ طور پر رفال لڑاکا جہاز اور ہیلی کاپٹر بھی تیار کیے جائیں گے۔ خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق جمعرات کو صدر میکخواں کا کہنا تھا کہ فرانس کو اُمید ہے کہ وہ انڈیا کو مزید آبدوزیں بھی فروخت کرے گا۔ فرانسیسی صدر نے انڈیا کے تین روزہ دورے کے اختتام پر صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ دفاع تعلقات میں ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے انڈیا کی جانب سے مزید 114 رفال جیٹ فائٹرز کا متوقع آرڈر ہے جبکہ فرانس کو امید ہے کہ انڈیا آبدوزیں بھی خریدے گا۔ میکخواں نے کہا کہ ’رفال پر، ہم جو کچھ کرنا چاہتے ہیں وہ اس کو توسیع دینا ہے۔ انڈیا نے کچھ دن پہلے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ وہ مزید رفال لے گا، 114... اور اس کی انڈیا میں مشترکہ پیداوار کے لیے تیار ہیں۔‘ انڈیا کی وزارت دفاع کی ڈیفنس ایکوزیشن کونسل نے گزشتہ ہفتے دیگر طیاروں اور میزائلوں کے علاوہ فضائیہ کے لیے مزید 114 رفال جیٹ طیاروں کے حصول کی ابتدائی منظوری دی تھی۔ پاکستان سے گزشتہ برس مئی کی لڑائی کے بعد انڈیا کی دفاعی شعبے میں یہ اہم پیش رفت ہے۔ انڈیا نے اپنی فضائیہ کے لیے اب تک 36 رفال خریدے ہیں جبکہ اپنی بحریہ کے لیے رفال جیٹ کے مزید 26 میرین ورژن کا آرڈر دیا ہے۔
Source: social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو