Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

نیپال میں تباہی، بنگال کے متعدد خاندان لاپتہ

Admin
By Admin
Aug 27, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

NEPAL MEIN SAILAB KAFI LOGON KI MAUT

نیپال میں تباہی، بنگال کے متعدد خاندان لاپتہ
نیپال میں تباہی، بنگال کے متعدد خاندان لاپتہ — August 27, 2026
نیپال میں تباہی، بنگال کے متعدد خاندان لاپتہ
تیرہ سے پندرہ اگست کو آنے والے تباہ کن سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ نے نیپال کو تباہ حال کر دیا ہے۔ اس صورتحال میں نیپال جا کر 'لاپتہ' ہو گئے باسیر ہاٹ کے ریٹائرڈ استاد میاں بیوی۔ ان سے فون پر رابطہ نہیں ہو پا رہا۔ اس کی وجہ سے قدرتی طور پر اہل خانہ اور پڑوسی پریشان ہیں۔
ریٹائرڈ استاد میاں بیوی، سوپن مونڈل اور مو مونڈل، باسیر ہاٹ میونسپلٹی کے وارڈ نمبر10کے خان بہادر روڈ کے رہائشی ہیں۔ خاندانی ذرائع کے مطابق، وہ تقریباً سات دن پہلے نیپال سیر و تفریح کے لیے گئے تھے۔ وہاں سے انھیں کیلاش جانا تھا۔ لیکن نیپال کی شدید قدرتی آفت کے بعد سے اہل خانہ کا ان سے کوئی رابطہ نہیں ہے۔ موبائل بند ہونے کی وجہ سے قدرتی طور پر تشویش مزید بڑھ گئی ہے۔ سوپن اور مو مونڈل کا کوئی پتہ نہ چلنے پر اہل خانہ اور پڑوسی پریشان ہیں۔ اہل خانہ کی ایک ہی التجا ہے کہ کسی بھی طرح ان کا سراغ مل جائے تو سکون ملے۔ جتنی جلدی ممکن ہو وہ صحت یاب ہو کر گھر واپس آئیں، اہل خانہ یہی چاہتے ہیں۔
دوسری طرف، شلی گوڑی کے شانتینگر بو¿بازار علاقے کے رہائشی سمر مونڈل بھی گھومنے کے لیے گئے تھے اور تباہ حال نیپال میں پھنس گئے ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ ۱۶ اگست کو شلی گوڑی سے ایجنسی کے ذریعے نیپال کے لیے روانہ ہونے والے تھے۔ خاندان کے ساتھ ان کی ہر لمحہ بات ہو رہی تھی۔ لیکن مانسروور پہنچنے سے پہلے ہی ان کی طبیعت بگڑ گئی۔ اس لیے وہ بار بار واپس آنا چاہ رہے تھے۔ لیکن دوسری طرف کیلاش یاترا کی خواہش بھی انھیں قابو نہیں کر پا رہی تھی۔
بدھ کو ان کا امیگریشن سینٹر کا کام ختم کر کے کھٹمنڈو واپس آنا تھا۔ یہی آخری بات خاندان سے ہوئی۔ اس آفت کے بعد سے خاندان سے کوئی رابطہ نہیں ہو پا رہا۔ پوری فیملی پریشانی سے ٹوٹ گئی ہے۔ ان کی بیوی اور دو بچوں نے فکر کی وجہ سے کھانا پینا چھوڑ دیا ہے۔ سمر کے بوڑھے ماں باپ بار بار ہوش کھو رہے ہیں۔ سمر کے بڑے بھائی پہلے ہی بھائی کی تلاش میں کھٹمنڈو روانہ ہو گئے ہیں۔

نیپال میں تباہی، بنگال کے متعدد خاندان لاپتہ...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn