ہوٹل میں نابالغ لڑکی کو قید کر کے جنسی کاروبار میں ملوث کرنے کی سازش! ملازمین کی کرتوت بے نقاب
ایک نابالغ لڑکی کو ہوٹل لے جا کر جنسی کاروبار میں ملوث کرنے کی سازش کا پولس نے پردہ فاش کر دیا ہے۔ یہ معلوم ہوتے ہی کلکتہ پولیس کے افسران موقع پر پہنچ گئے۔ اس واقعہ میں ملوث چار افراد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔ جنسی ہراسانی کے الزام میں ان چاروں کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار چاروں کے خلاف پوکسو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ اس گروہ کے پیچھے مزید کوئی ملوث ہے یا نہیں، اس کی بھی جانچ کی جا رہی ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ جنوبی کلکتہ کے گڑفا کے ایک ہوٹل میں یہ سنسنی خیز واقعہ پیش آیا۔ گرفتار شدگان کے نام: آشیش بھاردواج، شیخ شاہاب الدین،مظفرحسین اور سوروپ داس ہیں۔ کلکتہ پولیس کے ذرائع کے مطابق، وہ نابالغ لڑکی ایک شراب خانے میں گانا گاتی تھی۔ اسی سلسلے میں وہ ہوٹل کے ملازمین کی نظروں میں آ گئی۔ گڑفا کے اس ہوٹل میں گانے پر زیادہ پیسے ملنے کا لالچ دے کر نابالغ کو ہوٹل لایا گیا اور ایک کمرے میں قید کر دیا گیا۔ الزام ہے کہ نابالغ کو کئی دنوں تک قید رکھا گیا۔ صرف یہی نہیں، ملزمان کا منصوبہ تھا کہ اس نابالغ کو جنسی کاروبار میں ڈال دیا جائے۔ یہاں تک کہ اس کے لیے ملزمان نے گاہک بھی تلاش کرنا شروع کر دیے تھے۔ لیکن اس سے پہلے ہی ان چاروں کی کرتوت بے نقاب ہو گئی!
معلوم ہوا ہے کہ ہوٹل میں قید اس نابالغ نے کسی طرح ایک جاننے والے کو اطلاع دی۔ جاننے والے نے فوری طور پر پولیس کو پوری اطلاع دی۔ اس کے بعد تحقیقات کاروں کی کارروائی شروع ہو گئی۔ گڑفا ہوٹل میں چھاپہ مار کر نابالغ کو بچا لیا گیا۔ صرف یہی نہیں، وہیں چاروں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ واقعہ کی تہہ تک پہنچنے کے لیے گرفتار شدگان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔
ہوٹل میں نابالغ لڑکی کو قید کر کے جنسی کاروبار میں ملوث کرنے کی سازش! ملازمین کی کرتوت بے نقاب...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments