’کاشی وشواناتھ دھام‘ کے لیے متبادل راستے کے طور پر مسلم اکثریتی دال منڈی کو چوڑا کرنے کے لیے اب تک کی سب سے بڑی انہدامی کارروائی آج شروع ہو گئی ہے۔ پیر کو وارانسی پولیس انتظامیہ بڑی تعداد میں ان 21 عمارتوں کو منہدم کرنا شروع کر دیا ہے جسے میونسپل کارپوریشن کی جانب سے خستہ حال قرار دیا گیا ہے۔ لیکن کارروائی شروع ہونے سے قبل ہی جائے وقوعہ پر موجود پولیس انتظامیہ کی ٹیم کو عمارت کے مالکان کی جانب سے شدید مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔ انہدامی کارروائی کے درمیان پولیس نے مخالفت کرنے والے مکان مالکان کو حراست میں بھی لے لیا۔ اس درمیان ایک مکان مالک نے تو انہدامی کارروائی کی مخالفت میں اپنے مکان کو ہی جلانے کی کوشش کی۔ آگ لگانے کے دوران مکان مالک وہیں کھڑے ہو کر اپنے ہاتھ میں کاغذ دکھاتے ہوئے اشارہ کر رہے تھے۔ موقع پر موجود انتظامیہ کی ٹیم نے وقت رہتے آگ پر قابو پا لیا۔ ’آج تک‘ سے بات چیت کے دوران پی ڈبلیو ڈی کے ایگزیکٹو انجینئر کے کے سنگھ نے بتایا کہ ’’آج ان 21 عمارتوں کو منہدم کیا جا رہا ہے جنہیں میونسپل کارپوریشن نے خستہ حال قرار دیا تھا۔ اس سے قبل ان تمام 29 مکانوں کو منہدم کیا جا چکا ہے جن کی رجسٹری پی ڈبلیو ڈی اپنے نام کرا لی ہے۔‘‘ موقع پر موجود ڈی سی پی کاشی گورو بنسول نے بتایا کہ کچھ مخالفت کرنے والوں کو حراست میں لیا گیا ہے اور جو کوئی بھی سرکاری کام میں رکاوٹ ڈالےگا اس کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا۔ ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ موقع پر پولیس، پی ایس سی اور آر آر ایف کے علاوہ ڈرون کیمروں کے ذریعہ بھی نگرانی کی جا رہی ہے۔ مکان مالکان کے مطابق ان کا مکان غیر قانونی طور پر توڑا جا رہا ہے۔ خستہ حال مکان کو منہدم کرنے کے لیے میونسپل کارپوریشن 15 دنوں کا وقت دیتا ہے۔ جبکہ ان کو 3 دنوں کا ہی وقت دیا گیا تھا۔ جواب جمع کرانے کی بات کہی گئی تھی نہ کہ انہدامی کارروائی کی۔ حالانکہ جواب ان لوگوں کی جانب سے بھیج دیا گیا ہے، لیکن اس کے باوجود ان کے مکان کو توڑا جا رہا ہے۔ اس پورے عمل کو عدالت میں چیلنج کیا جائے گا۔
Source: social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو