آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو کی بیٹی روہنی آچاریہ نے ایک جذباتی اور تہلکہ خیز پوسٹ میں الزام لگایا کہ انہیں اپنے ہی خاندان کی جانب سے بے عزتی، بدسلوکی اور دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہیں نہ صرف ذلیل کیا گیا بلکہ ان پر چپل سے حملے کی کوشش بھی کی گئی۔ روہنی نے ایک دل سوز پوسٹ میں لکھا: ’’اکل ایک بیٹی، ایک بہن، ایک شادی شدہ عورت، ایک ماں کی تذلیل کی گئی، غلیظ گالیاں دی گئیں، مارنے کے لیے چپل اٹھایا گیا۔ میں نے اپنی عزت نفس سے سمجھوتہ نہیں کیا، سچائی کو کسی کے حوالے نہیں کیا اور صرف اسی وجہ سے مجھے ذلت برداشت کرنی پڑی۔ گزشتہ روز ایک بیٹی اپنے روتے ماں-باپ بہنوں کو چھوڑآئی۔ مجھ سے میرا مائیکا چھڑوایا گیا… مجھے یتیم کر دیا گیا…. آپ سب میرے راستے پر کبھی نہ چلیں۔ کسی گھر میں روہنی جیسی بیٹی – بہن پیدانہ ہو۔‘‘ روہنی کے ان سنگین الزامات پر آر جے ڈی یا یادو خاندان کی طرف سے فی الحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔ یہ الزامات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب بہار کی سیاست پہلے ہی انتخابی نتائج کے باعث شدید ہلچل میں ہے۔ اس سے کچھ گھنٹے پہلے روہنی نے اعلان کیا تھا کہ وہ سیاست چھوڑ رہی ہیں اور ’’اپنے خاندان سے رشتہ توڑ رہی ہیں‘‘۔ بعد ازاں انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں براہ راست الزام لگایا کہ: تیجسوی یادو، ان کے قریبی ساتھی سنجے یادو اور ایک دوسرے تیجسوی کے قریبی رمیز نے انہیں گھر سے’’نکال دیا‘‘، بے عزت کیا اور’’مارا‘‘۔ روہنی کا کہنا تھا کہ انہوں نے پارٹی کی شکست پر سوال اٹھایا تو انہیں ’’گھر بدر‘‘ کر دیا گیا۔ 2025 کے بہار اسمبلی انتخابات میں آر جے ڈی کو صرف 25 نشستیں ملیں، حالانکہ اس نے 140 سے زائد حلقوں میں امیدوار اتارے تھے۔ روہنی کا کہنا ہے کہ پارٹی کی قیادت شکست کی ذمہ داری قبول نہیں کرنا چاہتی۔ ’’آپ بس سنجے یادو یا رمیز کا نام لے کر دیکھیں… فوراً گھر سے باہر پھینک دیا جاتا ہے، گالیاں دی جاتی ہیں، مارا جاتا ہے۔‘‘—روہنی روہنی کے خاندان سے رشتہ توڑنے کے بیان نے لالو یادو خاندان میں موجود دراڑوں کو اور نمایاں کر دیا ہے۔ اس سے قبل ان کے بھائی تیج پرتاپ یادو کو بھی ذاتی زندگی کے تنازعے کے بعد پارٹی اور خاندان دونوں سے نکالا جا چکا ہے۔
Source: social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو