Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

عدالت کے ساتھ چالاکی؟ پولیس تحقیقات کیوں کر رہی ہے؟‘ آر جی کر معاملے پر ہائی کورٹ ناراض، سی بی آئی کو تحقیقات کا حکم

Admin
By Admin
Oct 01, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

BIHAR KE VAISHALI MEIN UNDER CONSTRUCTION BRIDGE KA HISSA GIRA, KAI MAZDOOR ZAKHMI

عدالت کے ساتھ چالاکی؟ پولیس تحقیقات کیوں کر رہی ہے؟‘ آر جی کر معاملے پر ہائی کورٹ ناراض، سی بی آئی کو تحقیقات کا حکم
عدالت کے ساتھ چالاکی؟ پولیس تحقیقات کیوں کر رہی ہے؟‘ آر جی کر معاملے پر ہائی کورٹ ناراض، سی بی آئی کو تحقیقات کا حکم — October 01, 2026
عدالت کے ساتھ چالاکی؟ پولیس تحقیقات کیوں کر رہی ہے؟‘ آر جی کر معاملے پر ہائی کورٹ ناراض، سی بی آئی کو تحقیقات کا حکم
آر جی کر اسپتال میں میڈیکل کی طالبہ کی عصمت دری اور قتل کے واقعے میں آخری رسومات سے متعلق ریاستی پولیس نے نئے سرے سے تحقیقات شروع کی تھیں۔ جمعرات کو کولکاتا ہائی کورٹ نے اس معاملے میں ریاست کے دائر اختیار پر ہی سوال اٹھا دیا۔ پولیس سے تحقیقات واپس لے لی گئیں اور مذکورہ معاملے کی تحقیقات سی بی آئی کو سونپنے کا حکم دیا گیا۔ عدالت نے پولیس کو سخت سرزنش بھی کی۔ جسٹس نے یہ جاننا چاہا کہ کہیں عدالت کے ساتھ چالاکی کرنے کے مقصد سے پولیس نے آر جی کر معاملے میں نئے سرے سے ایف آئی آر تو درج نہیں کی؟
ریاست میں نئی حکومت تشکیل پانے کے بعد وزیراعلیٰ شویندو ادھیکاری نے آر جی کر واقعے کی دوبارہ تحقیقات کا حکم دیا تھا۔ ان کی ہدایت پر کھڑدہ تھانے کی پولیس نے نئی ایف آئی آر درج کی۔ الزام تھا کہ متاثرہ نوجوان خاتون کی لاش کو عجلت میں آخری رسومات کے لیے لے جایا گیا تھا۔ اسی بنیاد پر پولیس نے پانی ہاٹی کے سابق رکن اسمبلی نرمل گھوش کو گرفتار کیا۔ اس کے علاوہ سنجیو مکھرجی اور سومناتھ دے کو بھی گرفتار کیا گیا۔
لیکن پولیس کی اس کارروائی پر ہائی کورٹ نے ناراضی ظاہر کی۔ جمعرات کو جسٹس شمپا سرکار کی بنچ نے کہا کہ عدالت کی نگرانی میں آر جی کر واقعے کی تحقیقات سی بی آئی کر رہی ہے۔ سی بی آئی نے خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) بھی تشکیل دی ہے۔ اس کے باوجود پولیس نے تحقیقات کیوں شروع کیں؟ جسٹس نے یہ سوال اٹھایا۔
پولیس کو سرزنش کرتے ہوئے جسٹس سرکار نے کہا، ”سی بی آئی تحقیقات کر رہی ہے۔ ہم نے نئے سرے سے ایس آئی ٹی تشکیل دی ہے۔ عدالت نگرانی کر رہی ہے۔ کیا پولیس کو اس کا علم نہیں؟ نئی ایف آئی آر کیوں درج کی گئی؟“
جسٹس نے مزید کہا، ”ہم نے پہلے ہی بتا دیا تھا کہ تحقیقات کس طرح کی جائیں گی۔ ہم نے تحقیقاتی ٹیم کو تمام پہلوو¿ں کی جانچ کرنے کی ہدایت دی تھی۔ کیا کھڑدہ تھانے کی پولیس قانون سے ناواقف ہے؟ یا پھر عدالت کے ساتھ چالاکی کرنے کے لیے ایف آئی آر درج کی گئی ہے؟“جسٹس سرکار نے یہ بھی بتایا کہ عدالت متعلقہ پولیس افسران کے خلاف محکمانہ تحقیقات کا حکم دے سکتی ہے۔آر جی کر معاملے میں سی بی آئی تحقیقات کر رہی ہے۔ ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ آخری رسومات سے متعلق شکایت کی تحقیقات بھی مرکزی ایجنسی ہی کرے گی۔ کھڑدہ تھانے کی پولیس نے جو تحقیقات شروع کی تھیں، اب وہ اسے مزید آگے نہیں بڑھا سکے گی۔
اسمبلی انتخابات کی انتخابی مہم کے دوران ہی بی جے پی رہنماو¿ں نے کہا تھا کہ اگر ان کی پارٹی اقتدار میں آتی ہے تو آر جی کر معاملے کی فائل دوبارہ کھولی جائے گی۔ الزام تھا کہ سابق حکومت کے دور میں تحقیقات میں کئی بے ضابطگیاں ہوئی تھیں۔ متاثرہ کے اہل خانہ نے بھی اس وقت پولیس اور سی بی آئی کی تحقیقات پر ناراضی ظاہر کی تھی۔ الزام لگایا گیا تھا کہ کئی بااثر افراد کو بچایا گیا۔بی جے پی کے ریاست میں اقتدار میں آنے کے بعد وزیراعلیٰ کے عہدے پر فائز شویندو ادھیکاری نے آر جی کر واقعے کی دوبارہ تحقیقات شروع کرنے کا حکم دیا۔ تاہم عدالت نے واضح کیا کہ جس معاملے کی تحقیقات مرکزی ایجنسی کر رہی ہو، اس میں ریاستی ایجنسی اس طرح داخل نہیں ہو سکتی۔ اسی وجہ سے جمعرات کو پولیس سے تحقیقات واپس لے کر سی بی آئی کو سونپ دی گئیں۔

عدالت کے ساتھ چالاکی؟ پولیس تحقیقات کیوں کر رہی ہے؟‘ آر جی کر معاملے پر ہائی کورٹ ناراض، سی بی آئی کو تحقیقات کا حکم...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn