نئی دہلی، 17 اپریل ؛ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی آئی) نے لوک سبھا میں خواتین کے ریزرویشن سے متعلق آئینی ترمیمی بل کو دو تہائی اکثریت نہ ملنے کو مودی حکومت کے لیے ایک بڑا سیاسی جھٹکا قرار دیا ہے ۔ سی پی آئی نے جمعہ کو کہا کہ یہ نتیجہ ملک میں نمائندگی کے توازن کو تبدیل کرنے کی کسی بھی کوشش کے خلاف مضبوط مخالفت کو ظاہر کرتا ہے ۔ پارٹی کے راجیہ سبھا رکن پی سندوش کمار نے کہا کہ خواتین کے ریزرویشن سے متعلق قانون 2023 میں پارلیمنٹ سے متفقہ طور پر منظور ہوا تھا اور ان کی پارٹی نے بھی اس کی حمایت کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ یہ سی پی آئی کا طویل عرصے سے مطالبہ رہا ہے ، جسے کامریڈ گیتا مکھرجی مسلسل اٹھاتی رہی تھیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی حکومت نے خواتین کے ریزرویشن کو حلقہ بندی (ڈلیمیٹیشن) سے جوڑ کر اس کے نفاذ کو ٹالنے کی کوشش کی ہے ۔ یہ خواتین کی نمائندگی کے حوالے سے حکومت کی سنجیدگی کی کمی کو ظاہر کرتا ہے اور ساتھ ہی ملک کے وفاقی ڈھانچے کو کمزور کرنے کی کوشش بھی ہے ۔ سندوش کمار نے کہا کہ یہ صورتحال کسانوں کی تحریک جیسی ہے ، جب عوام کی یکجہتی کے باعث حکومت کو زرعی قوانین واپس لینے پڑے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ پیش رفت جمہوریت، وفاقیت اور سماجی انصاف کے تحفظ کے لیے لوگوں کو مزید متحد کرے گی اور حکومت کے خلاف جدوجہد کو مضبوط بنائے گی۔ واضح رہے کہ لوک سبھا میں حکومت آئینی ترمیمی بل کے حق میں دو تہائی اکثریت حاصل نہیں کر سکی، جس کے باعث یہ بل منظور نہیں ہو سکا۔
Source: UNI NEWS
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
پونے کی مسجد میں کھدائی کے دوران سرنگ دریافت، کشیدگی، 200 پولیس اہلکار تعینات