مہاراشٹر کی سیاست میں بارامتی اسمبلی حلقہ کے لیے ضمنی انتخاب نے ایک اہم موڑ لے لیا ہے۔ کانگریس نے اعلان کر دیا ہے کہ وہ اس ضمنی انتخاب میں حصہ نہیں لے گی۔ یہ فیصلہ سابق نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کے انتقال کے بعد خراج عقیدت پیش کرنے کے طور پر لیا گیا ہے۔ اس فیصلہ کے بعد اب بارامتی اسمبلی سیٹ پر انتخاب کا ماحول پوری طرح بدل گیا ہے۔ کانگریس کے سینئر لیڈر رمیش چنیتھالا نے صاف لفظوں میں کہا ہے کہ پارٹی نے اپنے امیدوار کو میدان سے ہٹانے کی ہدایت دے دی ہے۔ کانگریس امیدوار آکاش مورے نے پرچۂ نامزدگی داخل کر دیا تھا، لیکن اب اسے واپس لیا جائے گا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ پرچۂ نامزدگی واپس لینے کا آج آخری دن ہے، اس لیے یہ فیصلہ انتہائی اہم تصور کیا جا رہا ہے۔ اس معاملہ میں کانگریس کا کہنا ہے کہ بارامتی ضمنی انتخاب اجیت پوار کے افسوسناک انتقال کے سبب ہو رہا ہے، اس لیے پارٹی نے اعزاز کے طور پر انتخاب نہیں لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پارٹی کا ماننا ہے کہ ایسے وقت میں سیاسی مقابلے سے دور رہنا مناسب ہے۔ یہ قدم سیاسی اخلاقیات اور حساسیت کو دھیان میں رکھ کر اٹھایا گیا ہے۔ اس فیصلہ سے قبل کئی لیڈران نے کانگریس سے انتخاب نہ لڑنے کی اپیل کی تھی۔ شرد پوار، سپریا سولے اور روہت پوار سمیت کئی لیڈران نے کانگریس سے ضمنی انتخاب کو بلامقابلہ کرانے کا مطالبہ کیا تھا۔ انھوں نے کہا تھا کہ یہ انتخاب ایک دردناک حادثہ کے بعد ہو رہا ہے، اس لیے اسے باعزت طریقے سے ہونا چاہیے۔ بہرحال، کانگریس کے ذریعہ انتخابی میدان سے قدم پیچھے کھینچنے کے بعد سنیترا پوار کا راستہ آسان ہو گیا ہے۔ اگر دیگر کوئی بڑا امیدوار سامنے نہیں آتا، تو یہ انتخاب تقریباً بلامقابلہ ہو سکتا ہے۔ بارامتی سٹی پر اجیت پوار 8 مرتبہ رکن اسمبلی رہ چکے تھے اور یہ حلقہ ان کے سیاسی اثر کا قلعہ مانا جاتا ہے۔
Source: social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
پونے کی مسجد میں کھدائی کے دوران سرنگ دریافت، کشیدگی، 200 پولیس اہلکار تعینات