انڈیا کے 77ویں یوم جہموریت کے موقع پر چینی صدر شی جن پنگ کا کہنا ہے کہ چین اور انڈیا ’اچھے پڑوسی، دوست اور شراکت دار ہیں۔‘ چین کی سرکاری نیوز ایجنسی شنہوا کے مطابق صدر شی نے انڈین ہم منصب دروپدی مرمو کو انڈیا کے یوم جہموریت کی مبارکباد پیش کی ہے۔ صدر شی کا کہنا تھا کہ گذشتہ ایک برس کے دوران انڈیا اور چین کے درمیان تعلقات میں بہتری آئی ہے اور یہ رشتہ ’عالمی امن و استحکام کے لیے انتہائی اہم ہے۔‘ انھوں نے یہ بھی کہا کہ چین کا ہمیشہ سے یہ خیال رہا ہے کہ چین اور انڈیا کے لیے بہترین راستہ یہی ہے کہ ’اچھے پڑوسی، دوست اور شراکت دار‘ بن کر رہیں۔ انھوں نے چین اور انڈیا کو ’ایک ساتھ رقص کرتے ڈریگن اور ہاتھی‘ سے تشبیہ دی۔ چینی صدر نے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ دونوں ممالک تعاون کو وسعت دیں گے اور ایک دوسرے کے تحفظات کو دور کریں گے تاکہ تعلقات کو مستحکم بنایا جا سکے۔ جوہری ہتھیاروں سے لیس ان ایشیائی ملکوں کے درمیان 3,800 کلومیٹر طویل سرحد ہے جو 1950 کی دہائی سے متنازع ہے۔ سنہ 2020 میں ایک جھڑپ کے بعد دونوں ملکوں کے تعلقات متاثر ہوئے۔ اس جھڑپ میں انڈیا کے 20 اور چین کے چار فوجی ہلاک ہوئے۔ اس کے بعد سرحد پر سکیورٹی کو مزید سخت کیا گیا۔
Source: social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو