کینیڈین حکام نے تصدیق کی ہے کہ اس کے چار شہریوں کو منشیات سے متعلق الزامات میں چین میں سزاِئے موت دے دی گئی ہے۔ کینیڈا کی وزیر خارجہ میلانی جولی نے صحافیوں سے گفتگو میں بتایا کہ سزا پانے والے چاروں افراد دوہری شہریت کے حامل تھے اور ان کی شناخت اہلِ خانہ کی درخواست پر ظاہر نہیں کی جا رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ انھوں نے ذاتی طور پر چین کو اس سلسلے میں نرمی برتنے کو کہا تھا۔ انھوں نے ان ہلاکتوں کی مذمت کرتے ہوئے اسے ناقابل تلافی نقصان اور بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا۔ کینیڈا میں چینی سفارت خانے کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ کینیڈین شہریوں کے جرائم کے شواہد ٹھوس اور کافی ہیں اور انھوں نے کینیڈا پر زور دیا کہ وہ 'غیر ذمہ دارانہ بیانات دینا بند کرے'۔‘ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کینیڈا چین کی عدالتی خودمختاری‘ کا احترام کرے۔ چین دوہری شہریت کو تسلیم نہیں کرتا اور منشیات کے جرائم پر سخت موقف اختیار کرتا ہے۔
Source: social media
حوثیوں نے 200 ملین ڈالر سے زائد مالیت کے امریکی ڈرونز مار گرا دیے
سعودی عرب کو 100 ارب ڈالر سے زیادہ مالیت کے امریکی اسلحہ کی فروخت پر غور
اسرائیلی افواج کا شمالی غزہ کے مکینوں کو فوری انخلاء کا حکم
چین کی جانب سے ایران کے جوہری مذاکرات کے لیے حمایت کا اعلان
اسپین نے اسرائیلی کمپنی سے خریداری کا معاہدہ روک دیا
پاکستان نے سندھ کینال پروجیکٹ پر روک لگائی
پاکستان اور انڈیا میں سخت کشیدگی ہے، دونوں خود ہی اس کا حل نکال لیں گے: صدر ٹرمپ
دہائی سے بھی کم میں وہ کچھ حاصل کیا جس نے ہمیں عالمی رول ماڈل بنا دیا: شاہ سلمان
اسرائیلی فوج نے یمن سے داغا جانے والا میزائل مار گرایا
جواب الجواب: ایرانی سفیر کی طلبی کے بعد ہالینڈ کے سفیر کی بھی تہران میں طلبی
امریکی دباؤ کے بعد اقوام متحدہ کا بھی اسرائیل سے غزہ کی پٹی میں امداد کی بحالی کا مطالبہ
عازمین حج کے لیے نسک کارڈز کی تقسیم شروع
ایرانی بندرگاہ پر دھماکہ۔ 8 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی
ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا تیسرا دور اختتام پذیر ہوگيا