آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے وارم اپ میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان شاہینز کو تین وکٹوں سے ہرادیا۔ کراچی میں کھیلے گئے اس میچ میں 323 رنز کا ہدف جنوبی افریقہ نے سات وکٹوں پر 49ویں اوور میں حاصل کرلیا۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے چار کھلاڑیوں نے نصف سنچری اسکور کی۔ پیٹر ملڈر نے 30 گیندوں پر تین چھکے اور تین چوکوں کی مدد سے 42 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔ پاکستان شاہینز کی جانب سے مہران ممتاز اور نیقز خام نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان شاہینز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 322 رنز اسکور کیے تھے۔ کپتان محمد ہریرہ نے شاندار سنچری جڑتے ہوئے 12 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 112 رنز کی اننگز کھیلی تھی جبکہ امام الحق نے 94 گیندوں پر 6 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے پر 98 رنز بنائے تھے۔ جنوبی افریقہ کے پیٹر ملڈر نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا جبکہ مارکو یانسین نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
Source: social media
ویرات کوہلی کا چیمپیئنزٹرافی کے فائنل میں منفرد ریکارڈ
چیمپئنز ٹرافی جیت کر ایسا لگ رہا ہے جیسے چاند پر پہنچ گیا: کے ایل راہول
چیمپئنزٹرافی فتح کیساتھ ہی کوہلی بھاگتے ہوئے اسٹینڈ میں موجود اہلیہ انوشکا کے پاس گئے
چیمپئنزٹرافی اختتامی تقریب میں میزبان پاکستان کا نہ ہونا سمجھ سے باہر ہے، شعیب اختر
’’دل تو بچہ ہے جی‘‘ چیمپئنز ٹرافی جیتنے پر لیجنڈ سنیل گواسکر بھی جھوم اٹھے، وائرل ویڈیو
روہت شرما نے ریٹائرمنٹ سے متعلق بتادیا
چیمپئنز ٹرافی ٹیم آف دا ٹورنامنٹ کا اعلان، صرف تین ٹیموں کے کھلاڑی شامل
چیمپئنزٹرافی اختتامی تقریب میں میزبان پاکستان کا نہ ہونا سمجھ سے باہر ہے، شعیب اختر
چیمپئنزٹرافی فتح کیساتھ ہی کوہلی بھاگتے ہوئے اسٹینڈ میں موجود اہلیہ انوشکا کے پاس گئے
چیمپئنز ٹرافی جیت کر ایسا لگ رہا ہے جیسے چاند پر پہنچ گیا: کے ایل راہول
’’دل تو بچہ ہے جی‘‘ چیمپئنز ٹرافی جیتنے پر لیجنڈ سنیل گواسکر بھی جھوم اٹھے، وائرل ویڈیو
مہینے میں 2 بار بیٹے سے ملنے دبئی ضرور جاتا ہوں، شعیب ملک
پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز، کیوی ٹیم میں اہم تبدیلیاں، مائیکل بریسویل کپتان مقرر
انگلش کرکٹر ہیری بروک آئی پی ایل سے دستبردار ہوگئے، وجہ بھی بتا دی