چیمپئنز ٹرافی 2025 میں شرکت کےلیے بھارتی کرکٹ ٹیم دبئی پہنچ گئی۔ بھارتی ٹیم کا دبئی ایئرپورٹ پر شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد نے استقبال کیا۔ اس بار بھارتی کرکٹ ٹیم بغیر ذاتی عملے کے دبئی پہنچی، کیونکہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے حال ہی میں کھلاڑیوں کے ذاتی شیف اور ہیئر ڈریسرز ساتھ لے جانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ شائقین کرکٹ نے کرکٹرز کے غیر حاضر ذاتی عملے کو محسوس کیا، جو ماضی میں کرکٹ اسٹارز کے ارد گرد ’ہٹو بچو‘ کی صدائیں بلند کرتے ہوئے نظر آتے رہے۔ دبئی ایئرپورٹ پر موجود ایک مداح نے مذاقاً کہا، ’اس بار بھارتی اسٹارز کا فوکس کرکٹ پر ہوگا، نہ کہ ان کے ہیئر اسٹائل پر!‘ دوسری جانب بنگلادیش ٹیم نے کپتان نجم الحسن شنتو کی قیادت میں آئی سی سی اکیڈمی میں پریکٹس کی۔ پیر کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان شاہینز اور بنگلادیش کے درمیان وارم اپ میچ کھیلا جائے گا۔ بھارتی ٹیم اتوار کو آئی سی سی اکیڈمی میں اختیاری پریکٹس کرے گی یا ہوٹل میں فزیکل ٹریننگ سیشن میں حصہ لے گی۔ بھارت کا پہلا میچ 20 فروری کو بنگلادیش کے خلاف دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔
Source: social Media
ویرات کوہلی کا چیمپیئنزٹرافی کے فائنل میں منفرد ریکارڈ
چیمپئنز ٹرافی جیت کر ایسا لگ رہا ہے جیسے چاند پر پہنچ گیا: کے ایل راہول
چیمپئنزٹرافی فتح کیساتھ ہی کوہلی بھاگتے ہوئے اسٹینڈ میں موجود اہلیہ انوشکا کے پاس گئے
چیمپئنزٹرافی اختتامی تقریب میں میزبان پاکستان کا نہ ہونا سمجھ سے باہر ہے، شعیب اختر
’’دل تو بچہ ہے جی‘‘ چیمپئنز ٹرافی جیتنے پر لیجنڈ سنیل گواسکر بھی جھوم اٹھے، وائرل ویڈیو
روہت شرما نے ریٹائرمنٹ سے متعلق بتادیا
چیمپئنز ٹرافی ٹیم آف دا ٹورنامنٹ کا اعلان، صرف تین ٹیموں کے کھلاڑی شامل
چیمپئنزٹرافی اختتامی تقریب میں میزبان پاکستان کا نہ ہونا سمجھ سے باہر ہے، شعیب اختر
چیمپئنزٹرافی فتح کیساتھ ہی کوہلی بھاگتے ہوئے اسٹینڈ میں موجود اہلیہ انوشکا کے پاس گئے
چیمپئنز ٹرافی جیت کر ایسا لگ رہا ہے جیسے چاند پر پہنچ گیا: کے ایل راہول
’’دل تو بچہ ہے جی‘‘ چیمپئنز ٹرافی جیتنے پر لیجنڈ سنیل گواسکر بھی جھوم اٹھے، وائرل ویڈیو
مہینے میں 2 بار بیٹے سے ملنے دبئی ضرور جاتا ہوں، شعیب ملک
پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز، کیوی ٹیم میں اہم تبدیلیاں، مائیکل بریسویل کپتان مقرر
انگلش کرکٹر ہیری بروک آئی پی ایل سے دستبردار ہوگئے، وجہ بھی بتا دی