بالی ووڈ اداکار راجپال یادیو چیک باؤنس کیس میں تصفیہ کی رقم کی ادائیگی نہ کرنے پر مشکل میں پھنس گئے۔ نئی دہلی ہائی کورٹ نے کامیڈین کو گرفتاری دینے کا حکم دے دیا۔ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عدالت نے راجپال یادیو کے خلاف چیک ڈس آنر کے متعدد مقدمات میں دی گئی نرمی واپس لے لی۔ عدالت نے اداکار کو ہدایت کی کہ وہ 4 فروری تک متعلقہ جیل سپرنٹنڈنٹ کے سامنے سرنڈر کریں۔ دہلی ہائی کورٹ نے قرار دیا کہ اداکار نے بار بار تصفیہ کی رقم کی ادائیگی کے حوالے سے دیے گئے وعدوں کی خلاف ورزی کی ہے جس کے بعد سزا کی معطلی جاری رکھنے کا کوئی جواز باقی نہیں رہتا۔ جسٹس سوارنا کانتا شرما نے ریماکس دیے کہ عدالت نے تنازع کو خوش اسلوبی سے حل کرنے کےلیے درخواست گزار کو طویل عرصے تک کافی رعایت دی۔ عدالت نے مزید کہا کہ ٹرائل کورٹ کی جانب سے دی گئی سزا جون 2024 سے معطل کی گئی تھی تاکہ تصفیہ ممکن ہو سکے، لیکن بعد کے عدالتی احکامات میں کیے گئے وعدے پورے نہیں کیے گئے۔ عدالت نے نوٹ کیا کہ واضح ٹائم لائنز دیے جانے کے باوجود اداکار کئی کروڑ روپے کی ادائیگی میں ناکام رہے۔ حتیٰ کہ ڈیمانڈ ڈرافٹس اور قسطوں کے شیڈول کے ذریعے وعدہ کی گئی جزوی ادائیگیاں بھی مقررہ وقت میں جمع نہیں کروائی گئیں۔ مزید برآں عدالت نے ڈیمانڈ ڈرافٹس میں تکنیکی یا ٹائپوگرافیکل غلطیوں کے جواز کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایسے دلائل اعتماد پیدا نہیں کرتے، خاص طور پر اس مسلسل ڈیفالٹ کے تناظر میں۔ کوئی درخواست وضاحت یا اصلاح کے لیے دائر نہیں کی گئی، اور عدالت کو بار بار ادائیگی کی تیاری کے بارے میں بتایا گیا، لیکن ہر بار نئی تاریخ مانگی گئی اور عمل درآمد نہیں ہوا۔
Source: social media
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز
کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟
رانیا راؤ پر سونے کی اسمگلنگ کے کیس میں 102 کروڑ روپے جرمانہ عائد

فلم دنگل کی اداکارہ زائرہ وسیم کا نکاح، تصاویر شیئر کردیں
بغیر شور شرابہ کے دھرمیندر کی آخری رسومات ادا، صرف اہل خانہ اور بالی ووڈ ہستیاں رہیں موجود