چھتیس گڑھ کے بلاس پور میں ایک دردناک ٹرین حادثہ میں کم از کم 6 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ حادثہ منگل کی دوپہر پیش آیا، جب ایک میمو مسافر ٹرین کا کوچ مال گاڑی سے ٹکرا کر اس کے اوپر چڑھ گیا۔ یہ واقعہ بلاس پور اسٹیشن کے پاس شام تقریباً 4 بجے پیش آیا۔ ابتدائی جانکاری کے مطابق 6 ہلاکتوں کے علاوہ تقریباً ایک درجن افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ جنوب مشرقی سنٹرل ریلوے (ایس ای سی آر) کے مطابق حادثہ کے فوراً بعد راحت و بچاؤکاری کا عمل شروع کر دیا گیا۔ جائے وقوع پر سینئر ریلوے افسران اور ملازمین پہنچ چکے ہیں اور ریسکیو آپریشن کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ ریلوے افسران نے بتایا کہ زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال بھیجا گیا ہے۔ ساتھ ہی حادثہ کی وجہ کا پتہ لگانے کے لیے ایک ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ اسٹیشن کے آس پاس آمد و رفت متاثر ہوئی ہے، لیکن حالات کو معمول پر لانے کی کوششیں جاری ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق مال گاڑی اور مسافر گاڑی میں ہوئی ٹکر کے سبب اوور ہیڈ وائر اور سگنل سسٹم بری طرح متاثر ہو گئے ہیں، جس سے اس روٹ پر گاڑیوں کی آمد و رفت ٹھپ ہو گئی ہے۔ کئی ٹرینوں کو رَد یا ڈائیورٹ کیا گیا ہے۔ فی الھال ریلوے انتظامیہ نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں پر توجہ نہ دیں اور صرف آفیشیل جانکاریوں پر بھروسہ کریں۔
Source: social media
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو