National

چارلڑکیوں کی اجتماعی خودکشی، اہلخانہ نے پولیس کے آنے سے پہلی ہی لاشیں جلا دیں

چارلڑکیوں کی اجتماعی خودکشی، اہلخانہ نے پولیس کے آنے سے پہلی ہی لاشیں جلا دیں

ریاست بہار کے علاقے اورنگ آباد میں چار لڑکیوں نے اجتماعی خودکشی کر لی، واقعے نے لوگوں میں خوف اور بے چینی کی لہر دوڑا دی۔ میڈیا کے مطابق پولیس نے بتایا کہ اورنگ آباد کے ایک گاؤں میں چار نابالغ لڑکیوں نے خودکشی کی، مقامی لوگوں نے بتایا کہ مہادلت برادری سے تعلق رکھنے والی پانچ لڑکیوں نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کی کوشش کی جن میں سے ایک بچ گئی۔ پانچوں لڑکیوں نے ایک کھیت میں ایک ساتھ زہر کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کی کوشش کی، ان میں سے ایک لڑکی کسی طرح بچ کر اپنے گھر پہنچنے میں کامیاب رہی۔ اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔ چار لڑکیوں کی موت کے بعد ان کے خاندانوں نے پولیس کے ڈر سے خاموشی کے ساتھ گاؤں کے قریب ہی ان کی آخری رسومات ادا کر دیں۔ جب پولیس گاؤں پہنچی اور اہل خانہ سے پوچھ گچھ کی تو انہوں نے کسی بھی قسم کے واقعے سے لاعلمی کا اظہار کیا۔ پولیس افیسر اشوک کمار داس نے بتایا کہ جیسے ہی واقعے کی اطلاع ملی ایک شخص کو گاؤں بھیجا گیا لیکن کوئی واضح معلومات حاصل نہیں ہو سکیں، معاملہ فی الحال زیر تفتیش ہے اور ایک ٹیم گاؤں روانہ کر دی گئی ہے۔ اگرچہ لڑکیوں نے یہ انتہائی قدم اٹھایا لیکن ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ انہوں نے ایسا کیوں کیا۔ ساتھ ہی یہ بھی ایک معمہ ہے کہ اہل خانہ نے اس بات کو کیوں چھپایا۔ اس سے قبل گاؤں چرائلہ میں 9 اپریل 2022 کو بھی ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا تھا جہاں چھ سہیلیوں نے اجتماعی خودکشی کی کوشش کی تھی اور ان میں سے پانچ ہلاک ہوگئی تھیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments