National

چھٹھ پوجا کے لیے گھر جا رہے بہار کے دو نوجوانوں کی ٹرین سے گر موت، ایک شدید زخمی

چھٹھ پوجا کے لیے گھر جا رہے بہار کے دو نوجوانوں کی ٹرین سے گر موت، ایک شدید زخمی

ناسک، 19 اکتوبر: مہاراشٹر کے ناسک روڈ ریلوے اسٹیشن کے قریب ہفتہ کی رات کرما بھومی ایکسپریس ٹرین میں چھٹھ پوجا کے لئے بہار جانے والے دو نوجوانوں کی موت ہو گئی اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔ حادثہ ممبئی کے لوک مانیہ تلک ٹرمینس سے بہار کے رکسول جانے والی ٹرین کے ناسک روڈ اسٹیشن سے روانہ ہونے کے فوراً بعد پیش آیا۔ اسٹیشن منیجر پرکاش کو جیل روڈ ہنومان مندر کے قریب ڈھکلے نگر علاقے میں چلتی ٹرین سے تین مسافروں کے گرنے کی اطلاع ملی، جس کے بعد انہوں نے ناسک ریلوے حکام کو اطلاع دی۔ ناسک روڈ پولس اسٹیشن کے سینئر انسپکٹر جتیندر ساپکلے، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اپنے ساتھیوں کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچے اور انہیں بھساول ٹریک پر 190/1 اور 190/3 کلومیٹر کے درمیان دو لاشیں اور ایک شدید زخمی آدمی ملا۔ اسے فوری طور پر ضلع اسپتال لے جایا گیا، جہاں اس کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مرنے والوں کی عمریں 30 سے 35 سال کے درمیان ہیں تاہم ان کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی ہے۔ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ حادثہ تہوار کے موسم میں ٹرینوں میں زیادہ بھیڑ کی وجہ سے پیش آیا۔ بھیڑ کی وجہ سے بہت سے مسافر ٹرین کے ڈبوں کے دروازوں کے پاس کھڑے تھے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ متاثرین ممکنہ طور پر دیوالی یا چھٹھ پوجا کے لیے اپنے آبائی گاؤں واپس جا رہے تھے۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments