National

مرکزی وزیر للن سنگھ کے خلاف ایف آئی آر درج، اننت سنگھ کی حمایت میں منعقدہ انتخابی تشہیر میں دیا تھا متنازعہ بیان

مرکزی وزیر للن سنگھ کے خلاف ایف آئی آر درج، اننت سنگھ کی حمایت میں منعقدہ انتخابی تشہیر میں دیا تھا متنازعہ بیان

بہاراسمبلی الیکشن میں مکوما اسمبلی سیٹ پرجنتا دل یونائیٹیڈ (جے ڈی یو) کے لیڈر اورمرکزی وزیرللن سنگھ نے گزشتہ روز انتخابی تشہیرکی تھی۔ اس دوران ان ایک خطاب میں ضابطہ اخلاق اورانتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا۔ اب الیکشن کمیشن آف انڈیا نے ایف آئی آردرج کرائی ہے۔ پٹنہ ضلع انتظامیہ نے ایف آئی آرکی اطلاع دی۔ سوشل میڈیا سائٹ ایکس پرایک پوسٹ میں کہا گیا- ضلع انتظامیہ، پٹنہ کے ذریعہ ویڈیونگرانی ٹیم کے ویڈیو فوٹیج کی جانچ کی گئی۔ تحقیقات کے بعد اس معاملے میں للن سنگھ عرف راجیو رنجن سنگھ کے خلاف انڈین سول سیکورٹی کوڈ اورعوامی نمائندگی ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آردرج کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ دلارچند یادوکے قتل کے الزام میں موکاما سے جے ڈی یوامیدواراننت سنگھ کوپولیس نے گرفتارکیا اوربعد میں عدالت نے انہیں 14 دنوں کی عدالتی حراست میں بھیج دیا۔ امیدوارکے جیل جانے کے بعد سیٹ پرتشہیرکرنے پہنچے للن سنگھ نے ایک خطاب میں مبینہ طورپر کہا تھا کہ الیکشن کے دن ان لوگوں کوگھرسے نکلنے مت دینا جودوسرے امیدوارکوووٹ کریں۔ اگربہت ہاتھ پیرجوڑیں توکہوکہ چلو ہمارے ساتھ، ووٹ دواورواپس گھرمیں جاؤ۔ جلسے کوخطاب کرتے ہوئے للن سنگھ نے کہا تھا کہ اننت سنگھ کی گرفتاری کے بعد اب ہرشخص کو’اننت سنگھ‘ بن کرالیکشن لڑنا چاہئے۔ جب اننت بابوباہرتھے، تب میری ذمہ داری کم تھی، لیکن اب جب وہ جیل میں ہیں، تومیری ذمہ داری مزید بڑھ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج سے میں نے موکاما کی کمان اپنے ہاتھ میں لے لی ہے۔ میں واضح طورپرکہنا چاہتا ہوں کہ اننت سنگھ کی گرفتاری کے پیچھے سازش ہے۔ پولیس جانچ کررہی ہے، سچائی بہت جلد سامنے آئے گی اور یہ بھی پتہ چلے گا کہ سازش کرنے والے کون ہیں۔ موکاما میں للن سنگھ کے اس بیان پرراشٹریہ جنتا دل (آرجے ڈی) نے سخت ردعمل کا اظہارکیا تھا۔ سوشل میڈیا سائٹ ایکس پرایک پوسٹ میں آرجے ڈی کی طرف سے لکھا گیا تھا کہ مرکزی وزیرللن سنگھ الیکشن کمیشن کی چھاتی پربلڈوزرچڑھاتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ غریبوں کو ووٹنگ کے دن گھرسے نکلنے نہیں دینا ہے۔ گھرمیں بند کردینا ہے، اگرزیادہ ہاتھ پیرجوڑے گا تواپنے ساتھ لے جاکرووٹ گرانے دینا ہے۔ کہاں ہے مرا ہوا کمیشن؟

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments