بھارتی کامیڈین کپل شرما نے اعتراف کیا ہے کہ بیوی کی موجودگی میں ساتھی اداکارہ کے ساتھ سیٹ پر رومانس کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کپل شرما نے اپنی نئی فلم ’کس کس کو پیار کروں 2‘ کے دوران پیش آنے والے مزاحیہ اور مشکل لمحات کا ذکر کردیا۔ انہوں نے بتایا کہ مجھے فلم میں ایک رومانٹک سین ادا کرنا تھا لیکن سیٹ پر بیوی گنی چترتھ موجود تھیں۔ کامیڈین نے مزید کہا کہ بیوی کی موجودگی میں اداکارہ کے ساتھ رومانس کرنا، میرے لیے مشکل ہوجاتا ہے، یہی وجہ ہے میرے ہاتھ تک کانپ جاتے ہیں۔ اس موقع پر گنی چترتھ نے بھی اعتراف کیا کہ وہ شوہر کپل شرما کو اداکاروں کے ساتھ رومانوی سین کرتے نہیں دیکھ سکتیں، برداشت نہیں ہوتا، مجھے حسد ہوتی ہے۔ فلم میں کپل شرما 4 ہیروئنز کے ساتھ نظر آئیں گے، کس کس کو پیار کروں 2 کے ٹریلر وہ میں ایک بار پھر 3 بیویاں سنبھالتے دکھائی دیے ہیں، جو 12 دسمبر کو ریلیز ہوگی۔ فلم کا پہلا پارٹ 2015ء میں ریلیز ہوا تھا، جو ہٹ ثابت ہوا، جسے عباس اور مستان نے ڈائریکٹ کیا تھا جبکہ دوسرے حصے کے فلمساز انوکلپ گوسوامی ہیں۔
Source: scoial media
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان
رانیا راؤ پر سونے کی اسمگلنگ کے کیس میں 102 کروڑ روپے جرمانہ عائد
کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟

فلم دنگل کی اداکارہ زائرہ وسیم کا نکاح، تصاویر شیئر کردیں
بغیر شور شرابہ کے دھرمیندر کی آخری رسومات ادا، صرف اہل خانہ اور بالی ووڈ ہستیاں رہیں موجود