Entertainment

بیوروکریٹ کی دلجیت دوسانجھ سے سیاست میں آنے کی اپیل، گلوکار نے فیصلہ سنادیا

بیوروکریٹ کی دلجیت دوسانجھ سے سیاست میں آنے کی اپیل، گلوکار نے فیصلہ سنادیا

معروف گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانجھ نے سیاست میں آنے سے معذرت کرتے ہوئے واضح کیا کہ وہ سیاست میں قدم رکھنے کے بجائے اپنے فن سے لوگوں کو محظوظ کرنے میں خوش ہیں۔ انہیں حال ہی میں پنجاب کی سیاست کا ’نیا چہرہ‘ بننے کی اپیل کی گئی تھی، جسے انہوں نے صاف الفاظ میں رد کر دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک مضمون میں لکھا تھا کہ سول سوسائٹی کے کچھ کارکنان، جن میں ریٹائرڈ فوجی اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں، نے دلجیت کو سیاست میں آنے کی اپیل کی تھی۔ اس گروپ کی قیادت ریٹائرڈ بیوروکریٹ ایس ایس بپورائی کر رہے تھے۔ دلجیت نے جواب میں کہا، ’کدے وی نئیں، میرا کام انٹرٹینمنٹ کرنا ہے۔ میں اپنے شعبے میں بہت خوش ہوں۔ شکریہ۔‘ ان کے مداحوں نے بھی اس فیصلے کو سراہا اور کہا کہ سیاست میں جانے سے وہ اپنی اصل پہچان کھو بیٹھیں گے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments